ٹیوٹا آزادکشمیر میں جدید تکنیکی کورسز متعارف کرانے کیلئے چینی کمپنی سے معاملات طے

اسلام آباد:وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق سے منیجنگ ڈائریکٹر ITMC چین مسٹر وانگ پینگ، فاؤنڈر اور سی ای او یو این آئی انٹرنیشنل میکس ما نے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں ٹیوٹا کے ڈیجیٹل سیکٹر میں چینی کمپنیز کے ماہرین نے آزادکشمیر ٹیوٹا کے ٹیکنالوجی سیکشنز کیلئے پروجیکٹس میں معاونت پر تبادلہ خیال کیا، اس موقع پر وزیر حکومت سردار عامر الطاف بھی موجود تھے۔

ملاقات میں جدید تکنیکی مہارتوں کے حامل کورسز پر تفصیلی گفتگو بھی کی گئی ، چین کی ٹیکنالوجی کمپنیز کی جانب سے ٹیوٹا کی معاونت کیلئے روڈ میپ بارے تفصیلی گفتگو بھی کی گئی ۔

اس موقع پر وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی وقت کی ضرورت ہے ، نوجوان نسل کو جدید ٹیکنالوجی کی تعلیم فراہم کرنے کے لئے چینی کمپنیز ITMC اور یو این آئی انٹرنیشنل سے جدید ٹیکنالوجیکل مہارتوں بارے تفصیلی گفت و شنید شنید ہوئی۔

انہوں نے کہا نوجوانوں کو جدت تک رسائی حکومت کی اولین ترجیح ہے ، ٹیوٹا کے ڈیجیٹل سیکشن کو عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق بنانے کے لیے اقدامات اٹھاتے رہیں گے ، معیار تعلیم اور بہترین ٹیکنالوجی سے ہی حقیقی تبدیلی کی راہیں کھل سکتی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:  چیئرمین ٹیوٹا کا ٹریننگ کیساتھ پروڈکشن پر بھی کام  شروع کرنے کا اعلان

Scroll to Top