میرپورپولیس کی بڑی کارروائی،برطانیہ کو مطلوب منشیات فروش گرفتار کر لیا

میرپور:میرپور پولیس نے برطانیہ اور انٹرپول کو مطلوب مجرم راجہ ارشد بلو کو گرفتار کر لیا ۔ گرفتار ملزم طویل عرصہ سے انٹرنیشنل سطح پر منظم طریقے سے ہیروئن کی سمگلنگ کا دھندہ کر رہا تھا ۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی پولیس اور انٹرپول کو مطلوب انٹرنیشنل منشیات فروش راجہ ارشد بلو کو گرفتار کر لیا گیا،ارشد بلو کے خلاف میرپور کے تھانوں میں بھی قتل، اقدام قتل، منشیات سمیت دیگر سنگین جرائم کے مقدمات درج ہیں۔

ارشد بلو سے سال 2014 میں برطانیہ میں کوکنگ اوون کے ذریعے منگوائی گئی ہیروئن پکڑی گئی تھی ۔ ہیروئن برطانیہ منگوانے والے ملزمان راجہ ارشد بلو اور قیصر خان گرفتار ہوئے،بعد ازاں ملزم ارشد بلو ضمانت ہونے پر برطانیہ سے فرار ہو کر پاکستان آ گیا۔

پاکستان آنے پرارشد بلو نے نے آزادکشمیر میں منشیات کا منظم گروہ قائم کر لیا جو پاکستان سے ہیروئن برطانیہ سمگل کرتا تھا۔2016 اور اس کے بعد ارشد بلو اور اس کے کارندوں کے خلاف میرپور کے مختلف تھانون میں منشیات ، اسلحہ ناجائز ، قتل ، اقدام قتل کے 11 مقدمات درج ہوئے ۔

چند ماہ قبل ڈڈیال پولیس نے دھان گلی چیک پوسٹ پر دو ملزمان سے ہیروئن برآمد کی تو دریافت پر دونوں ملزمان کا تعلق ارشد بلو گروپ سے پائے جانے پر ارشد بلو کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔

منشیات فروش گروہ سے منسلک ایک خاتون جسے ہیروئن اسلام آباد ڈیلوری کےلئے دی گئی تھی کو بھی گرفتار کر کے ہیروین برآمد کی گئی۔ارشد بلو کی گرفتاری کے لئے مامورہ ٹیموں نے میرپور کے علاوہ اسلام آباد اور لاہور میں بھی چھاپے مارے اور آخر کار ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کر لی ۔

ارشد بلو سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ میرپور میں منشیات فروشی میں ملوث اس منظم گروہ اور اس گروہ کی سہولت کاری میں شامل تمام افراد کو گرفتار کر کے میرپور کو منشیات جیسی لعنت سے پاک کیا جائے گا۔

گرفتار ملزم ارشد جو کہ برطانیہ پولیس کو بھی مطلوب ہے کو ایکسٹرا ایڈیشن قانون کے تحت وفاقی حکومت کے ذریعہ برطانیہ کے حوالہ کیا جائے گا ۔

یہ بھی پڑھیں: آزادکشمیر کا امن تباہ کرنے کا خطرناک منصوبہ بے نقاب، کانسٹیبل سجاد ریشم کے قاتل گرفتار

Scroll to Top