سیکرٹری خوراک سردار سہیل اعظم گوراہ پہنچ گئے ، نئے آٹا ڈپو کا افتتاح کردیا

گوراہ،سدھنوتی(کشمیر ڈیجیٹل)سیکرٹری خوراک سردار سہیل اعظم ،وزیر بہبود آبادی سردار محمد حسین ایڈووکیٹ کی نمائندگی کرتے ہوئے سردار صغیر خان ایڈووکیٹ اور نوجوان رہنما سردار ہمدان اقبال ایڈووکيٹ نے بانڈی گوراہ کے مقام پر نئے قائم ہونے والے آٹا ڈپو کا افتتاح کر دیا۔

نئے آٹا ڈپو کا قیام عوام کے بھرپور مطالبہ پر وزیر حکومت سردار محمد حسین ایڈووکیٹ کی تحریک پر حکومت آزاد کشمیر نے عمل میں لایا جس کا مقصد علاقے کے عوام کو بلا تعطل آٹےکی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

اس موقع پر سیاسی و سماجی شخصیات امیدوار ڈسٹرکٹ کونسلر اختر خان ، سعید سلطان ، وارڈ کونسلر سردار شفیق سلطان ، سردار ریاض خان ، ڈاکٹر سجاد انجم ، بابو ظہیر ، محکمہ خوراک کے آفیسران ، ممبر بورڈ آف گورنرز آزاد جموں و کشمیر پریس فاؤنڈیشن سردار اعجاز خلیق کی قیادت میں صحافیوں سمیت مقامی افراد، سیاسی کارکنان اور دیگر معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

افتتاحی تقریب کے دوران عوام نے وزیر حکومت کے اقدام کو سراہا اور انہیں دونوں یونین کونسلز کے لیے مسیحا قرار دیا۔ عوام علاقہ نے سردار سہیل اعظم ،سردار صغیر اور نوجوان رہنما سردار ہمدان اقبال ایڈووکيٹ کا بانڈی گوراہ پہنچنے پر زبردست استقبال کیا ۔

سیکرٹری خوراک سردار سہیل اعظم ،سردار صغیر حسین اور سردار ہمدان اقبال ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو آٹے جیسی بنیادی سہولت کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

سردار صغیر خان اور سردار ہمدان اقبال ایڈووکيٹ نے بانڈی گوراہ میں نئے فلٹریشن پلانٹ کا بھی اعلان کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت عوام کے تمام بنیادی مسائل کے حل کے لیے دن رات کوشاں ہے۔
ہم صاف پانی، تعلیم، صحت اور دیگر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔”

علاقے کے عوام نے ڈپو کے افتتاح کو ایک مثبت اقدام قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ حکومت آئندہ بھی ایسے منصوبے شروع کر کے عوامی مشکلات کم کرے گی۔
بلند وبانگ پہاڑیوں، خوبصورت وادیوں سے مزین کلی منڈل چھپا ہوا حسین خزانہ حکومتی توجہ کا منتظر

Scroll to Top