وزیر ٹرانسپورٹ جاوید بٹ کی زیرصدارت ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا اہم اجلاس، عوامی سہولیات کیلئے اہم فیصلے

راولاکوٹ (بیورو رپورٹ)وزیر ٹرانسپورٹ آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر جاوید بٹ کی زیر صدارت ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی پونچھ کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیئرمین ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی و کمشنر پونچھ ڈویژن مسعود الرحمن، سیکرٹری عثمان ممتاز بٹ سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں پبلک سروس ٹرانسپورٹ کے نظام کو مزید بہتر بنانے، ٹریفک حادثات میں متاثرہ افراد کو معاوضہ جات کی ادائیگی، رکشہ جات کو سٹریم لائن کرنے، شہر کے اندر رانگ پارکنگ کے خاتمے اور مختلف اڈوں کی شہر سے باہر منتقلی جیسے اہم امور زیر غور آئے۔اس موقع پر پبلک سروس گاڑیوں کی فٹنس کو یقینی بنانے کے لیے جامع لائحہ عمل ترتیب دیا گیا تاکہ عوام کو محفوظ، آرام دہ اور بروقت سفری سہولیات میسر آسکیں۔
میر واعظ عمرفاروق کا وقف ترمیمی ایکٹ پر انڈین سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم

Scroll to Top