کشمیر بینک کو شیڈول کا درجہ دلوانے کیلئے جون تک سٹیٹ بینک سے رجوع کرینگے،صدر شاہد شہزاد

مظفر آباد:آزادجموں وکشمیر بینک کے صدر شاہد شہزادمیر نے کہا ہے کہ کشمیر بینک آزاد کشمیر کا اپنا بینک ہے، جب سے میں نے بطور صدر کشمیر بین کا انچارج سنبھالا ہے اس میں کسی قسم کا کوئی سیاسی عمل دخل نہیں ہوا سب تقرریاں میرٹ کی بنیاد پر ہوئی ہیں۔

کشمیر ڈیجیٹل کو دیئے گئے انٹرویو میں شاہد شہزادمیرنے کہا کہ ثاثر درست نہیں کہ ایمپلائنٹ ایکسچینج ہے ،تمام تقرریوں میں آئوٹ سورس کمپنیوں کا کردار ہے، ماضی میں بھی کوئی معاملات سامنے نہیں آئے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر بینک شیڈول ہونے کیلئے سٹیٹ بینک کی 3 شرائط ہیں جس میں پہلا ایکویٹی ہےو ہ10بلین ہے جس کیلئے حکومت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ250ملین مہیا کئے جائیں گے۔

دوسری شرط آپریشنل سسٹم اور انٹرنل کنٹرول کی ہے ،ہم وہ آپریشنل سسٹم خرید نہیں سکے۔ہم جون سے قبل ہم شیڈول بینک کیلئے سٹیٹ بینک سے رجوع کرینگے۔

انہوں نے کہا ہم سافٹ ویئرملائیشین خرید رہے تھے جس کی کمیٹیوں نے تحقیقات کیںتو پراجیکٹ کو درست قرار دیا وہ 7.5بلین کا پراجیکٹ ہے، ہم ہفتے میں معاہدہ کرلیں گے

انہوں نے کہا کہ اوورسیز کشمیریوں پر فوکس کرکے بیٹھے ہوئے ہیں،آزادکشمیر بینک نے گزشتہ سال بھی آزادکشمیر میں سب سے زیادہ تارکین وطن کی ترسیلات وصول کیں۔

شاہد شہزادمیر کا کہنا تھاکہ کشمیر بینک آزادکشمیر میں سب سے بہتر پرفارم کررہا ہےؤ،جب سے کشمیر بینک بنا ہے بینک کیساتھ ہوں، جتنی محنت کر سکتا تھا کررہا ہوں

میں نے بینک کی پالیسیوں کو سٹیٹ بینک کی ہدایات کے مطابق بنایا،پرائیویٹ سیکٹر کا کشمیر بینک میں 56 فیصد ڈیپازٹ ہے جبکہ سرکاری ڈیپازٹ 44فیصد ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر بینک کی 87 برانچز اس وقت آزاد کشمیر میں کام کر رہی ہیں۔ بینک کے اثاثہ جات28بلین سے بڑھ کر 53بلین سے کراس کر گئے ہیں، کشمیر بینک اگلے 3سے4 سال میں سوشل سیکٹر کی ترقی کیلئے کردار ادا کریگا۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر بینک کو شیڈول کادرجہ دلانے کیلئے تمام توانائیاں بروئے کار لائی جائیں، صدربیرسٹر سلطان

Scroll to Top