چکار پولیس کا پھیری والوں کیخلاف کریک ڈاؤن، متعدد گرفتار

چکار (کشمیر ڈیجیٹل نیوز)تھانہ پولیس چکار نے غیر ریاستی پھیری والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دفعہ 144 کے تحت عائد پابندی پر عملدرآمد کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس کی جانب سے جاری کریک ڈاؤن میں متعدد غیر مقامی پھیری فروشوں کو گرفتار کر کے پابندِ سلاسل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گرفتار کیے گئے افراد کو سب ڈویژنل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا، جہاں ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

پولیس کا مؤقف ہے کہ یہ اقدامات علاقے میں امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے کیے جا رہے ہیں۔عوامی حلقوں نے اس اقدام پر پولیس اور ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ غیر ریاستی پھیری والوں کی آمد سے مقامی معیشت اور سیکیورٹی کو خدشات لاحق تھے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ قدم دیرینہ مطالبے کی تکمیل ہے جس سے مقامی بازاروں میں نظم و ضبط قائم ہو گا۔پولیس کا کہنا ہے کہ کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری رہے گا اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
پاک، مراکش مشترکہ فوجی مشقیں شروع،کمانڈنٹ کی شرکت

Scroll to Top