وزیر اعظم چوہدری انوار الحق کاگوجرانوالہ چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام ایکسپو 2025ء کا دورہ

اسلام آباد( کشمیر ڈیجیٹل)وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام ایکسپو 2025ء کا دورہ کیا۔

وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق جب وہاں پہنچے تو صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری گوجرانوالہ رانا محمد صدیق خان اور سینئر نائب صدر چیمبر آف کامرس گوجرانوالہ احمد نوید رانجھا نے پرتپاک استقبال کیا۔

وزیراعظم آزاد کشمیر کے ہمراہ وزیربلدیات آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور اور وزیر خوراک چوہدری اکبر ابراہیم بھی موجود تھے ۔وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے مختلف برانڈز کی طرف سے لگائے گئے سٹالز کا بھی معائنہ کیا۔

 یہ خبر بھی پڑھیں ۔آزادکشمیر میں رینجرز فورس پہلے سے موجود، پروپیگنڈا کرنیوالوں سے آہنی ہاتھوں نمٹیں گے، وزیراعظم انوارالحق

آخر میں وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈ ان گوجرانوالہ ایکسپو چیمبر آف کامرس کی ایک بہترین کامیابی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کے مختلف شہروں کے ساتھ ساتھ آزادکشمیر میں بھی اپنا ایکسپو منعقد کریں تاکہ وہاں کے لوگ بھی اس سے استفادہ حاصل کرسکیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کے لئے گوجرانوالہ شہر کی اپنی اہمیت ہے اور یہ ایک صنعتی شہر ہے، دارالحکومت میں ایکسپو 2025ء کے تحت نئی ٹیکنالوجی کو متعارف کروانے کیلئے سٹالز لگانے پر مبارکباد دیتا ہوں۔

یہ خبر بھی پڑھیں ۔جس دن اقتدار سے دور ہواناقدین کی اصلیت شجروں سمیت عوام کے سامنے رکھ دوں گا،چوہدری انوارالحق

وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ کشمیر اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں، انہوں نے کہا کہ اس طرح کی نمائش آزادکشمیر میں بھی ہونی چا ہیے تاکہ کشمیری بھی استفادہ حاصل کرسکیں۔

وزیراعظم نے سٹالز لگانے والوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، اس موقع پر صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری گوجرانوالہ رانا محمد صدیق خان نے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کو ایکسپو آنے پر خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ جس انداز میں وزیراعظم نے حوصلہ افزائی کی ہے ہم ان کے شکر گزار ہیں۔

انہوں نے وزیر اعظم کو چیمبر آف کامرس گوجرانوالہ آنے کی دعوت بھی دی اور وزیراعظم آزاد کشمیر کو شیلڈ بھی پیش کی ۔

Scroll to Top