میرپور: میرپورمیں منہ کھربیماری کے پھیلاؤکو روکنے کیلئے ضلع کے داخلی راستوں منگلا،جاتلاں اوردھان گلی پل پرچیک پوسٹیں قائم کرکے عملہ تعینات کردیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل پرنسپل وٹرنری آفیسرڈاکٹرخالدقیوم بٹ نے منگلااورجاتلاں پل پرقائم محکمہ لائیوسٹاک کی چیک پوسٹوں کااچانک معائنہ کیا اورڈیوٹی پرموجودعملہ کی کارکردگی کاجائزہ لیا۔
وٹرنری آفیسرڈاکٹرخالدقیوم بٹ نے بیرون آزادکشمیرسے لائے جانے والے جانوروں کی سکروٹنی کے عمل کا مشاہدہ کیا ۔انہوں نے عملہ کو سختی سے ہدایت کی کہ دی گئی ہدایات پر مکمل عملدرآمدکریں۔
انہوں نے بتایا کہ ملک بھرمیں مویشیوں کے منہ کھربیماری سے متاثرہونے کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں ۔
آزادکشمیربھرمیں اس بیماری کے خلاف گذشتہ تین سال سے مفت ویکسین کی جارہی ہے تاہم بیرون آزادکشمیرسے جانوروں کی آمد کے باعث بیماری پھیلنے کاخدشہ موجودہے۔
یہ بھی پڑھیں: مظفرآباد سے مویشیوں کی بیرون آزاد کشمیر ترسیل پر پابندی عائد ،سخت کارروائی کا انتباہ
انہوں نے کہا کہ جملہ انٹری پوائنٹس پرچیک پوسٹس قائم کر کے ان پرعملہ تعینات کرتے ہوئے ان کوہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ منہ کھرسے متاثرہ جانورکو حدود آزادکشمیر میں داخل نہ ہونیدیاجائے ۔
تمام جانوروں کوحفاظتی ویکسین کاتصدیقی کارڈدیکھنے کے بعد ہی داخلہ کی اجازت دی جائے۔
انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں وٹرنری آفیسران کی سربراہی میں ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں اور محکمہ لائیوسٹاک کا عملہ ہمہ وقت موجودرہ کر ڈیوٹی سرانجام دے رہاہے۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اس سلسلہ میں محکمہ لائیوسٹاک کے عملہ سے تعاون کریں اورجانورخریدتے وقت بیوپاری سے ویکسین کا سرٹیفکیٹ طلب کریںنیزبیماری کی علامات والا جانوربالکل نہ خریدیں۔
انہوں نے کہا کہ کسی بھی جانور میں بیماری کی علامات کی موجودگی کی صورت میں قریبی وٹرنری مرکزسے رابطہ کرکے علاج معالجہ کروائیں اور صحت مند جانوروں کوویکسین کروائیں۔