کشمیر بینک کو شیڈول کادرجہ دلانے کیلئے تمام توانائیاں بروئے کار لائی جائیں، صدربیرسٹر سلطان

اسلام آباد:صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود نے آزادجموں وکشمیر بینک کو شیڈول بینک کا درجہ دلانے کیلئے تمام تر توانائیاں بروئے کارلانے کی ہدایت کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے صدر آزاد کشمیر بینک شاہد شہزاد میر نے ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات کی۔

اس موقع پر صدر ریاست بیرسٹر سلطان کو شاہد شہزاد میر نے آزاد جموں وکشمیر بینک کی کارکردگی، درپیش مسائل اور دیگر معاملات پر تفصیلی بریفنگ دی۔

بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے صدر آزاد جموں وکشمیر بینک شاہد شہزاد میر کو ہدایت کی کہ آزادجموں وکشمیر بینک کو شیڈول بینک بنانے کے لئے تمام تر توانائیاں بروئے کارلائی جائیں ۔

اس سلسلے میں صدر ریاست نے شاہد شہزاد میر کو اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور صدر آزاد جموں وکشمیر بینک شاہد شہزاد میر کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں؛اسٹیٹ بینک اور بینکوں کا عوام کو نئے کرنسی نوٹ دینے سے انکار،بلیک میں فروخت

Scroll to Top