نیلم روڈ پر عوام کااحتجاج، اسسٹنٹ کمشنر پٹہکہ کی یقین دہانی ،انتظامیہ کو ایک ماہ کی ڈیڈ لائن

نیلم (کشمیر ڈیجیٹل) حلقہ لچھراٹ کے گاؤں کنور کی عوام نے تعلیمی مسائل اور بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کے خلاف تعلیم دوست اتحاد کے پلیٹ فارم سے آج دن 10 بجے نیلم روڈ دھنی کو احتجاجاً بند کر دیا۔

احتجاج کی اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر پٹہکہ چوہدری ظہیر اقبال موقع پر پہنچے اور مظاہرین سے مذاکرات کئے۔ مذاکرات کے دوران عوام کے تمام جائز مطالبات کو تسلیم کرتے ہوئے ان کے حل کی یقین دہانی کروائی۔

عوام نے ایک ماہ کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے عارضی طور پر سڑک ٹریفک کیلئے کھول دی۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ اگر مقررہ مدت کے اندر پیش رفت نہ ہوئی تو نیلم روڈ کو دوبارہ بند کیا جائے گا۔
الیکشن سے قبل ترقیاتی منصوبے مکمل نہ ہوئے تو فہیم ربانی کیخلاف فیصلہ دینگے،تحریک تحفظ حقوق لوئرپلیٹ

Scroll to Top