عمرہ زائرین و عازمین حج کیلئے اردو سمیت 16 زبانوں میں ڈیجیٹل گائیڈ جاری

سعودی عرب میں وزارت حج وعمرہ نے زائرین کو بڑی سہولت فراہم کرتے ہوئے اردو سمیت 16 زبانوں میں ڈیجیٹل گائیڈ جاری کردی ہے۔

سعودی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق رہنما ضوابط وزارت کی ویب سائٹ صوتی صورت میں بھی موجود ہیں جنہیں ڈائون لوڈ کرنے کی سہولت بھی دی گئی۔

مختلف ممالک سے آنے والے زائرین کی رہنمائی کیلئے وزارتِ حج وعمرہ نے اردو، انگلش، عربی، ترکیہ، فرانسی، فارسی، ازبکی، انڈونیشی اوردیگر زبانوں میں اہم معلومات فراہم کی ہیں۔

مختلف موضوعات کے بارے میں گائیڈ میں معلومات فراہم کی گئی ہیں جن میں سائبرسکیورٹی کے حوالے سے آگاہی، قانونی و انتظامی امور، مالیاتی معاملات (بینکنگ) اور صحت کے امور کے بارے میں اہم معلومات موجود ہیں۔

رہنما گائیڈز میں امورحج وعمرہ کے بارے میں بھی مستند معلومات اوراہم مقامات کے حوالے سے بتایا گیا ہے جن میں جمرات (منی)، مزدلفہ، (یوم النحر) قربانی کے ایام، یوم عرفہ گائیڈ، احرام کی پابندیاں و رہنما اصولوں کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی ہے۔

Scroll to Top