مظفرآباد: حکومت آزادکشمیر نے آزادکشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں تعینات9 سرجیکل ٹیکنیشنز کو فوری طور پر سی ایم ایچ راولاکوٹ رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں ۔
محکمہ صحت کے مطابق حکمنامہ کے مطابق یہ فیصلہ ایمرجنسی حالات کے باعث جاری کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:دہشتگرد ایکشن کمیٹی کے سرغنہ عمر نذیر کا دہشتگروں سے روابط کا اعتراف، فوری آپریشن کا مطالبہ زور پکڑنے لگا
تفصیلات کے مطابق جناح ڈینٹل ہسپتال مظفرآباد کے سینئر ٹیکنیشن سرجیکل ظہیر احمد قریشی کو فوری طور پر سی ایم ایچ راولاکوٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
آر ایچ سی گڑھی دوپٹہ کے ٹیکنیشن سرجیکل رحمت الٰہی کاظمی،سی ایم ایچ مظفرآبادسے منسلک ٹیکنیشن سرجیکل ایوب حیدر ،تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال ریڑھ کے جونیئر ٹیکنیشن سرجیکل ناصر فاروق کو بھی سی ایم ایچ راولاکوٹ تعینات کردیا گیا ۔
آر ایچ سی تتہ پانی کے جونیئر ٹیکنیشن سرجیکل اورنگزیب، تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال سہنسہ کے جونیئر ٹیکنیشن سرجیکل کامران خان،امراض سینہ / جنرل ہسپتال ہل کے جونیئر ٹیکنیشن سرجیکل ظہیر احمد کو بھی فوری سی ایم ایچ راولاکوٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
آر ایچ سی خالق آباد میرپور کے جونیئر ٹیکنیشن سرجیکل محمد عباس، آر ایچ سی چکوٹھی کے جونیئر ٹیکنیشن سرجیکل عثمان سجاد جو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال جہلم ویلی کیساتھ منسلک ہیں کو بھی راولاکوٹ تعینات کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:دہشتگرد ایکشن کمیٹی کوٹلی میں زمین بوس،4ممبران نے علیحدگی کا اعلان کردیا
یاد رہے کہ دہشتگرد ایکشن کمیٹی آئے روز وہاں پر شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہے جس پر حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر کسی واقعہ میں کوئی زخمی ہو اسے فوری طبی امداد دی جا سکے۔




