اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) مقبوضہ کشمیر کے علاقے کولگام میں بھارت فارلس فلیگ آپریشن کے بعد پیدا ہونیوالی صورتحال پر قاری حنیف ڈا رنے بھارت کا چہرہ بے نقاب کردیا۔
کشمیر ڈیجیٹل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے قاری حنیف ڈار نے کہا کہ کولگام واقعہ کے بعد بھارت نے پاکستان کیخلاف پروپیگنڈا شروع کردیا ۔
قاری حنیف ڈار کا کہنا تھا کہ اس واقعہ کے بعد بھارت کا فالس فلیگ آپریشن ناکام ہوگیا۔ وہ 35 جنگجو مقبوضہ کشمیر میں کیسے داخل ہوئے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ہیکرز کاامریکی فضائیہ کے اہم کلاؤڈ کمپیوٹنگ نظام پر حملہ، حساس ڈیٹا خطرے میں
کیا ان جنگجووں نے وہاں اپنے شناختی کارڈ جمع کروائے جس سے بھارتی سکیورٹی فورسز کو پتہ چلا کہ یہ پاکستانی ہیں۔
قاری حنیف ڈار کا مزید کہنا تھا کہ اگر ان کا کمانڈر مقامی ہے تو پھر دیگر جنگجو مقامی کیوں نہیں ہوسکتے۔ اگر پاکستان کی جانب سے جنگجو گئے تو پھر کمانڈر بھی ان کا اپنا ہونا چاہیے ۔
انہوں نے کہا کہ بھارت ماضی میں بھی اسی طرح کی الزام تراشیاں کرتا چلا آیا ہے ۔ لیکن جب پاکستان کی جانب سے تحقیقات کا مطالبہ ہوتا ہے تو بھارت بھاگ جاتا رہا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ صرف الزام تراشی سے بھارت کسی صورت پاکستان کو معتوب نہیں کرسکتا۔ 35جنگجو ہوں اور بھارتی فورسز زندہ واپس لوٹ جائیں ممکن نہیں ہے ۔
ماضی میں بھارت کی پانچ سکیورٹی یونٹس لگی رہیں اور پانچ جنگجووں کو نہیں ڈھونڈ سکیں۔یہاں35پاکستان جنگجو تھے تو اچانک کہاں غائب ہوگئے ، انہیں بھارتی سکیورٹی فورسز کیوں نہیں ڈھونڈ سکیں۔
قاری حنیف ڈار کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سے مقبوضہ کشمیر میں دراندازی رک چکی ہے ۔ کہیں اگر کوئی گنجائش تھی وہ بھی ختم کردی گئی ہے ۔پاکستان اب فیس ٹو فیس بھارت کا مقابلہ کرےگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مئی 2025 میں بھارت اور پاکستان کے درمیان 7 سے 10 مئی 2025 تک چار روزہ ہونے والی جنگ سے اندازہ ہوچکا ہے کہ بھارت کتنے پانی میں ہے ۔
انہوںنے کہا کہ اب پاکستان کو کسی جنگجو کو مقبوضہ کشمیر بھیجنے کی قطعی ضرورت نہیں رہی ہے ۔ اب الحمدللہ پاکستان کے اندر اتنی دفاعی صلاحتیں موجود ہیں جس سے بھارت خوفزدہ ہے ۔




