حکومت کا پیٹرول ، ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا اعلان،نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) پیٹرولیم قیمتوں میں ردوبدل، وفاقی حکومت نے پیٹرول وڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا

پیٹرول کی قیمت میں  ایک روپے فی لیٹر کی کمی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 313روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے جس کے بعد  ڈیزل کی نئی قیمت 346روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ڈنہ، ریالی ،چلہانہ میں اپینڈکس کے 100 کیسز رپورٹ ہوئے،وزیر صحت

اکتوبر کے اختتام اور یکم نومبر 2026 کو ملک میں پیٹرول کی قیمت 377 روپے 91 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 402 روپے 96 پیسے فی لیٹر کی بلند سطح پر تھی۔ تاہم نومبر کے پہلے ہفتے سے شروع ہونے والا کمی کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق 26 نومبر 2026 سے پیٹرول کی قیمت 4 روپے کمی کے بعد 314 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 5 روپے کمی کے بعد 348 روپے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق اعلان کردہ قیمتیں عالمی مارکیٹ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے منسلک ہیں۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ عالمی مارکیٹ میں تبدیلیوں، پلاٹس ریٹس، پریمیم اور دیگر اخراجات کو مدنظر رکھتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ 17 جولائی سے اب تک پیٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر 47 مرتبہ کمی اور 40 مرتبہ اضافہ کیا گیا ہے وہی ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اس عرصے کے دوران 39 مرتبہ کمی ہوئی اور 46 مرتبہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:دہشتگردتنظیم ایکشن کمیٹی کیساتھ روابط، میئر راولاکوٹ عبدالنعیم خان عہدے سے برطرف

24 نومبر کو حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 1 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے کی کمی تھی، جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 318 روپے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 353 روپے فی لیٹر ہوگئی تھی۔

اس سے قبل 23 نومبر کو پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے کمی کی گئی تھی، جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 319 روپے فی لیٹر ہوگئی تھی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں کوئی رد و بدل نہیں کیا تھا، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 357 روپے فی لیٹرپر برقرار رکھی گئی تھی۔