مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) موسم سرما کی آمد آمد، محکمہ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن آزاد کشمیر کی جانب سے سکول یونیفارم کی پابندی میں نرمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سرد موسم کے پیش نظر تمام سرکاری تعلیمی اداروں میں سکول یونیفارم کی پابندی میں نرمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:گیلانی حکومت کاایکسپریس وے،سکالرشپ،لیپ ٹاپ ، قرضہ جات سمیت اہم منصوبوں کا اعلان
محکمہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے طلبہ و طالبات کو سردی سے محفوظ رکھنے کیلئے گرم لباس پہننے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے تحت بچے سکول یونیفارم کے ساتھ یا اس کی جگہ موسم کی مناسبت سے گرم کپڑے پہن سکیں گے۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یونیفارم کی پابندی میں نرمی 28 فروری 2027ء تک برقرار رہے گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد، فوڈ اتھارٹی ان ایکشن،مضر صحت اشیاء فروخت کرنیوالوں کے گرد گھیرا تنگ
اس حوالے سے تمام سرکاری تعلیمی اداروں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
محکمہ تعلیم کے اس فیصلے کا مقصد سرد موسم میں طلبہ و طالبات کو بہتر تعلیمی ماحول فراہم کرنے کے ساتھ انہیں سردی کے اثرات سے محفوظ رکھنا ہے۔




