دہشتگرد ایکشن کمیٹی بچوں کا مستقبل تباہ کررہی ہے،کونسلرنور حسین کا علیحدگی کا اعلان، بیان حلفی سامنے آ گیا

ضلع جہلم ویلی کے فائوں منڈل سے وارڈ کونسلر چوہدری نور حسین نے دہشتگر ایکشن کمیٹی سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے یہ دہشتگرد تنظیم بچوں کا مستقبل تباہ کررہی ہے۔

اپنے ویڈیو بیان اور بیان حلفی میں چوہدری نور حسین نے کہا کہ میں حلفاًاقرار کرتا ہوں کہ آئندہ کے بعد کالعدم ایکشن کمیٹی سے لا تعلقی کا اعلان کرتا ہوں اور آئندہ کے بعد کسی بھی کالعدم کے ساتھ میرا کوئی تعلق نہیں ہو گا اور نہ ہی آئندہ کالعدم ایکشن کمیٹی کی کسی بھی کال سے میرا کوئی تعلق ہو گا ۔

یہ بھی پڑھیں:دہشتگرد ایکشن کمیٹی کے شرپسند امن قائم نہیں ہونے دینگے، فوری آپریشن ناگزیر قرار، عوامی رائے

چوہدری نور حسین نے کہا کہ میں سب نوجوانوں اور فیملیز سے کہتا ہوں کہ وہ اس انتشاری کمیٹی سے لا تعلقی کریں، یہ ہمارے بچوں کے مستقبل کے ساتھ کھیل رہی ہے۔

چوہدری نورحسین نے کہا کہ میں افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف کسی بھی قسم کے بیانات میں ملوث پایا گیا یا کالعدم ایکشن کمیٹی کے ساتھ اگر میرا تعلق پایا گیا تو میں قصور وار ہوں گا اور میرے خلاف ہر قسم کی قانونی کارروائی کی جائے۔.

یہ بھی پڑھیں:عوامی حقوق کے نام پر سفاکیت، کالعدم ایکشن کمیٹی نے انسانی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا

انہوں نے کہا کہ میں ریاست کشمیر اور پاکستان کا ہمیشہ وفادار رہوں گا، پاکستان ہمارا ہے اور ہم پاکستانی ہیں۔ ۔پاکستان زنده باد