وادی نیلم کے علاقے کیرن سے دریائے نیلم میں مقبوضہ کشمیر بہہ کرآنیوالی لاش نکال لی گئی جس کی جیب سے بھارتی حکومت کا رڈ برآمد ہوا ہے۔
پریس ریلیز کے مطابق بوقت دن 12 بجے پیر کی صبح ریسکیو سروس DDMA نیلم کو کال موصول ہوئی کہ کیرن دریائے نیلم میں مقبوضہ کشمیر کی طرف دریائے نیلم میں ایک ڈیڈ باڈی نظر آ رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد، تیر رفتار کار دریائے جہلم میں جاگری،3افراد شدید زخمی
DDMA نیلم کی ٹیم آٹھمقام، شاردہ نے ہمراہ کشمیر بوٹنگ کلب شاردہ، پاکستان آرمی یونٹ کیرن اور مقامی پولیس لوات تھانہ کی مدد سے ریکوری آپریشن شروع کیا۔
ڈی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ڈیڈ باڈی ریکور ہوئی جس کی جیب سے گورنمنٹ آ ف انڈیا کا کارڈ موصول ہوا ہے ڈیڈ باڈی کو بذریعہ پاکستان آرمی ہاٹ لائن پر رابطہ کرتے ہوئے چلہانہ کراسنگ پوائنٹ سے انڈین آرمی کے حوالے کیا جائے گا ۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی دریائے نیلم اور دریائے جہلم میں کئی بار انڈین یا مقبوضہ کشمیرکے شہریوں کی لاشیں بہہ کر آزادکشمیر کی حدود میں آتی رہی ہیں جن کو بارڈر پر ہی کیا جاتا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بڑی خوشخبری! پنجاب کے دریاؤں سے خالص سونا نکل آیا؟ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے خبر سنا دی




