کوہالہ انٹری پوائنٹ کو بند کردیا گیا،دونوں اطراف سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں،مسافر خوار

مظفرآباد:کوہالہ انٹری پوائنٹ کو بند کردیا گیا،دونوں اطراف سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، خواتین وبچوں سمیت فیملیز ومسافر خوار ہونے لگے۔

کوہالہ کے مقام پر دو گروپوں کے درمیان شدید تصادم کے نتیجے میں مرکزی شاہراہ گجر کوہالہ ، دوسرے گروپ نے چھتر کلاس برسالہ کے قریب سڑک کو بلاک کر دیا۔

اس صورتحال کے باعث آزاد کشمیر جانے اور آنے والے مسافروں، خصوصاً سیاحوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق، دونوں گروپوں کے درمیان تصادم کسی ذاتی تنازعے کے نتیجے میں ہوا، جو دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کر گیا۔

مقامی پولیس اور انتظامیہ موقع پر موجود ہیں اور حالات کو قابو میں لانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

مسافروں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکام فوری اقدامات اٹھائیں تاکہ ٹریفک بحال ہو اور سیاحوں کو مشکلات سے نجات ملے۔

عید کی چھٹیاں ختم ہونے پر بڑی تعدادمیں فیملیز نے واپس راولپنڈی اسلام آباد کا رخ کیا ہے جنہیں شدید پریشانی کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Scroll to Top