وزیراعظم شہبازشریف کا صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان سے رابطہ،عید کی مبارکباددی

اسلام آباد :وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کا عید الفطر کے موقع پر صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے ٹیلی فونک رابطہ ،عید الفطر کے پر مسرت موقع پر مبارکباد دی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر کشمیر کاز کے حل کے حوالے سے نیک جذبات کا اظہار کیا اور صدر ریاست بیرسٹر سلطان چوہدری کی کشمیر کاز کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی کوششوں کو سراہا ۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے ان کی خیریت دریافت کی اس موقع پر صدر ریاست نے وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا اور انہیں عید الفطر کی مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Scroll to Top