مظفرآباد، ون ویلنگ کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈائون ، متعدد موٹرسائیکل ضبط

مظفرآباد:عید کے تیسرے روز مظفر آبادانتظامیہ کی جانب سے ون ویلنگ کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کریک ڈائون ، پیر چناسی روڈ پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بدوں کاغذات موٹر سائیکل ضبط کرلئے۔

تفصیلات کے مطابق عید کے تیسرے روز بڑی تعداد میںمنچلوں نے پیر چناسی کا رخ کیا لیکن جن کے پاس کاغذات نہیں تھےا ور انہوں نے ہلڑ بازی کی بھی کوشش کی جس پر پولیس ایکشن لیتے ہوئے موٹرسائیکل ضبط کر لئے۔

عید پر بڑی تعداد میںمنچلے ہلڑ بازی کرتے ہیں جس کی وجہ سے عموماً حادثات بھی ہوتے ہیں، حکام نے پولیس کو سخت کارروائی کے احکامات جاری کئے تھے۔

کشمیر ڈیجیٹل نے گزشتہ دنوں ون ویلنگ کے حوالے سےرپورٹ نشر کی تھی جس پر انتظامیہ نے عید کی تعطیلات پر ون ویلنگ کیخلاف دفعہ 144 نافذ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر: ہوائی فائرنگ ، اسلحے کی نمائش ،ون ویلنگ پر پابندی عائد، دفعہ 144 نافذ

Scroll to Top