آزادحکومت کو100روزہ پلان کیلئے ہر ممکن وسائل فراہم کرینگے، وزیراعظم شہبازشریف

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)وزیراعظم  شہبازشریف نے100 روزہ ترقیاتی پلان سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہاں ترقیاتی پلان پر عملدرآمد کیلئے وفاقی حکومت تمام ضروری وسائل فراہم کرے گی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، کشمیریوں کی قربانیاں بہت جلد رنگ لائیں گی اور وہ دن دور نہیں جب ان کی جدوجہد کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ: پاپولیشن ویلفیئر ملازمین کی برطرفی کالعدم،بحال کرنے کا حکم

وزیراعظم  نے قائد مسلم لیگ (ن) کی قیادت میں آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے قیام پر مبارکباد پیش اور بتایا کہ اگلے ماہ بھمبر میں دانش سکول کا افتتاح کیا جائے گا جبکہ مظفرآباد میں دانش یونیورسٹی کا کیمپس بھی تعمیر کیا جا رہا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ آزاد کشمیر حکومت کو اپنے 100 روزہ ترقیاتی پلان کے لیے جن وسائل کی ضرورت ہوگی، وفاقی حکومت فراہم کرے گی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاک فوج کا ’فتح تھری‘ سپر سانک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

انہوں نے اپنی قیادت کو یقین دلایا کہ آزاد کشمیر کی ترقی کے لیے جاری کردہ احکامات پر مکمل عمل درآمد کیا جائے گا۔