راولپنڈی(کشمیر ڈیجیٹل) ملکی دفاعی صلاحیتوں کی ترقی میں ایک اور اہم سنگ میل،پاک فوج نے تھری سپر سانک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فتح تھری میزائل کا کامیاب تجربہ قومی دفاعی صلاحیتوں میں اہم سنگ میل ہے۔
میزائل جدید نیوی گیشن اور پروپلشن سسٹم سے لیس ہے، کمانڈر آرمی راکٹ فورس کمانڈ، مسلح افواج کے سینئرافسران اور سائنسدانوں نے تجربےکا مشاہدہ کیا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ فتح تھری سپر سانک رفتار سے تیز طویل فاصلے تک اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فتح تھری میزائل انتہائی درستگی اور مہلک صلاحیت سے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے، فتح تھری سے آرمی راکٹ فورس کمانڈ کی آپریشنل صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ ہوگا۔
سپر سانک کروز میزائل پاکستان کی روایتی دفاعی صلاحیت اور ڈیٹرنس کو مزید مضبوط بنائے گا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق میزائل کے کامیاب تجربے کا مشاہدہ کمانڈر آرمی راکٹ فورس کمانڈ، پاک فوج کے سینئر افسران، سائنسدانوں اور انجینئرز نے کیا۔
فتح 3 کے کامیاب تجربے پر صدر مملکت، وزیراعظم، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز اور مسلح افواج کے سربراہان نے مبارکباد پیش کی ہے۔
صدر مملکت، وزیراعظم اور عسکری قیادت نے اس اہم دفاعی سنگ میل کے حصول میں کردار ادا کرنے والے سائنسدانوں، انجینئرز اور دیگر متعلقہ افراد کی پیشہ ورانہ مہارت، لگن اور عزم کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فتح 3 کا کامیاب تجربہ ملکی دفاعی صلاحیتوں میں اضافے اور قومی سلامتی کے تحفظ کے عزم کا مظہر ہے۔




