وزیراعظم شہبازشریف، قائد(ن) لیگ میاں نوازشریف اور مریم نواز مظفرآباد پہنچ گئے

مظفرآباد: وزیراعظم میاں شہبازشریف،  قائد مسلم لیگ (ن)میاں نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف مظفرآباد پہنچ گئے ہیں، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وفاقی وزراء بھی اہم دورہ پرمظفرآباد پہنچے ہیں۔

مظفرآباد پہنچنے پر صدر ریاست ڈاکٹر نجیب نقی ،وزیراعظم آزادکشمیر افتخار گیلانی،سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق اور کابینہ ارکان نے وزیراعظم میاں شہبازشریف، قائد (ن) لیگ میاں نوازشریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا استقبال کیا۔