سرینگر: طوفانی برفباری، بانڈی پورہ روڈ بند، زمینی رابطہ منقطع

سرینگر:بانڈی پورہ(کشمیر ڈیجیٹل) گزشتہ دو دنوں میں سرینگر اور مضافات سمیت شمالی کشمیر کے بالائی علاقوں اور راجدھان پاس کے پہاڑوں پرطوفانی فباری جاری ہے۔

طوفانی برفباری کے باعث بانڈی پور ہ گریز روڈ کو گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے بند کر دیا گیا جس کے بعدبی آر او نے رابطہ بحال کرنے کیلئے برف ہٹانے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کالعدم ایکشن کمیٹی کو بڑا جھٹکا، انجمن تاجران ارجہ کا لاتعلقی کا اعلان

برفباری کے باعث متعدد علاقوں میں سیاح پھنس گئے ، سڑکوں پر سے برف کو صاف کرنے اورع گاڑیوں کے چلنے کے قابل بنانے کیلئے بی آر او کے اہلکاروں اور مشینری علاقے میں بھیج دی گئی ہے ۔

 اس آپریشن کا مقصد برف سے ڈھکی وادیٔ گریز کو ضلع بانڈی پورہ کے باقی حصوں سے جوڑنے والے راستے کو دوبارہ کھولنا ہے۔

خراب موسم کی صورت حال کے درمیان وادیٔ گریز اور تلیل کے بالائی علاقوں کیساتھ ساتھ متصل پہاڑی علاقوں میں تازہ برفباری کی اطلاع ملی ہے۔

 دریں اثنا بانڈی پورہ کے میدانی علاقوں میں بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔سڑک کی بندش سے گریز اور ضلع ہیڈکوارٹر کے درمیان بنیادی زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔ 

بانڈی پورہگریز روڈ، جو اونچائی پر واقع راجدھان پاس سے گزرتی ہے، سردیوں کے مہینوں میں برفباری اور شدید خراب موسم کی وجہ سے خاص طور پر متاثر ہوتی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر کا پرامن ماحول سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش ہے، وزیراعظم افتخار گیلانی

بی آر او کی ٹیمیں متاثرہ حصوں سے برف ہٹانے اور ٹریفک کی آمدورفت بحال کرنے کیلئے کام کر رہی ہیں۔

 سڑک کو دوبارہ کھولنے کا انحصار موسم کی صورتحال اور برف ہٹانے کے آپریشن کی پیشرفت پر ہوگا۔

سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی، حالیہ برفباری نے ایک بار پھر وادیٔ گریز کے زمینی رابطے کی حساسیت کو اجاگر کر دیا ہے

 مقامی باشندے اشیائے ضروریہ، صحت کی سہولیات اور دیگر خدمات کے لیے بڑی حد تک بانڈی پورہ کے راستے پر ہی انحصار کرتے ہیں۔