عیدالفطر پر ون ویلنگ کرنے والوں کی شامت آگئی،متعدد منچلوں کو حوالات کی سیرکروادی

چناری(کشمیر ڈیجیٹل)عید الفطر کے موقع پر شاہراہِ سرینگر اور آبشار کے قریب ہلڑ بازی اور ون ویلنگ کرنے والوں کی شامت آگئی۔چناری پولیس کے انسپکٹر ایس ایچ او راجہ یاسر علی خان نے شاہراہ سری نگر پر ون ویلنگ اور ہلڑ بازی کرنے والے منچلوں کو عید کے روز بھی حوالات کی سیر کروا دی۔۔۔۔

چناری آبشار کے قریب کل سے سادہ کپڑوں میں ملبوس پولیس اہلکار روزانہ کی بنیاد پر تعینات ہونگے۔۔۔۔جن کی معاونت کیلئے ٹریفک پولیس کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔۔۔۔

تفصیلات کے مطابق آج عیدالفطر کے پہلے روز چناری شہر سے چند میٹر کے فاصلہ پر واقع جسکول آبشار کے قریب چند منچلوں کی جانب سے ہلڑ بازی اور ون ویلنگ کی خبریں میڈیا پر شائع ہونے کے بعد انسپکٹر ایس ایچ او تھانہ پولیس چناری راجہ یاسر علی خان خود موقع پر جا پہنچے اور ون ویلنگ کرنے والے منچلوں کے خلاف سخت کاروائی کا آغاز کر دیا۔۔

ایس ایچ او راجہ یاسر علی خان کی ہدایت پر ون ویلنگ کی روک تھام کے حوالے سے موثر اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ایس ایچ او راجہ یاسر علی خان نے ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ون ویلنگ سے اپنی اور دوسروں کی زندگیاں خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

کسی بھی صورت چناری آبشار پر ماحول کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے۔۔مقامی اور غیر مقامی سیاحوں کو مکمل پر امن ماحول فراہم کرنا اور ان کی عزت نفس کا خیال رکھنا جہلم ویلی پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔۔۔ون ویلنگ روکنے کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔۔۔

انہوں نے کہا کہ جہلم ویلی بلخصوص شاہراہ سری نگر (چناری،چکوٹھی) اور چناری آبشار کے آس پاس ون ویلنگ کرنے والوں کو قانون کے تحت سزا ملے گی۔۔۔کم عمر بچوں کے خلاف گاڑی یا موٹر سائیکل چلانے پر بھی کارروائی عمل میں لائی جائے۔۔۔۔

Scroll to Top