آزادکشمیر سمیت ملک بھر میں فرزندان توحید آج عید الفطر مذہبی جوش وجذبے کیساتھ منارہے ہیں

مظفرآباد، اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل )مظفرآبا،آزادکشمیر بھر سمیت پاکستان میں فرزندان توحید آج عیدالفطر مذہبی جوش وجذبے کیساتھ منارہے ہیں، عید الفطر کی مناسبت سے ملک بھر کی مساجد، عید گاہوں میں نماز کے چھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے جس میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔

ہٹیاں بالا جامع مسجد سکندریہ ہٹیاں بالا میں ضلع جہلم ویلی کا سب سے بڑا عید الفطر کا اجتماع منعقد ہوا، جس میں ہزاروں کی تعداد میں اہل اسلام نے شرکت کی۔

عید کی نماز مفتی قاضی فہد چشتی نے پڑھائی، جبکہ دربار عالیہ سکندریہ کے سجادہ نشین صاحبزادہ پیر سید فیاض کاظمی نے دربار عالیہ پر خصوصی دعا فرمائی۔ اجتماع میں عوام کی بڑی تعداد نے عقیدت و احترام کے ساتھ شرکت کی اور ملک و ملت کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔اس موقع پر سیکورٹی کا فول پروف انتظامات کیے گئے تھے ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی اشفاق گیلانی سمیت انتظامی آفیسران موجود رہے۔

حویلی، کہوٹہ اور کالامولا میں نماز عید کی پرمسرت ادائیگی، جہاں سیاسی و سماجی شخصیات اور ہزاروں عوام کی شرکت نے عید کی خوشیوں کو دوبالا کیا،مظفرآباد کی جامعہ مسجد بانڈی کریم میں نماز عید الفطر کی پرمسرت ادائیگی، جہاں بچوں اور بڑوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،
راولاکوٹ کی درجنوں مساجد میں ہزاروں افراد نے عید کی نماز ادا کی۔ شہر بھر میں خوشیوں کا سماں، محبت اور بھائی چارے کا پیغام دیتے ہوئے، عید کی خوشیاں سب کے چہروں پر جھلکیں

Scroll to Top