میرپور ( کشمیر ڈیجیٹل ) خصوصی مشیر برائے وزیراعظم آزاد کشمیر کرنل ریٹائرڈ محمد معروف نے خالق آباد میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کا دورہ کیا، سکول میں بوسیدہ کمروں کی حالت زار پر تشویش کا اظہار کیا۔
اس ضمن میں انھوں نے کمروں کی مرمت، نئی تعمیرکے بارے مناسب اقدامات کرنے کی یقین دہانی کرائی ،انشااللہ جلد عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
کرنل ریٹائرڈ محمد معروف نےخالق آباد اور کراس میں عید کے موقع پرغریب لوگوں کی خوشیوں میں شامل ہونے کے لئے نقد عید پیکج دیا اس موقع پر عید پیکج حاصل کرنے والے بہت خوش تھے اور کرنل معروف کو دعائیں دیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں ۔حکومتی اعلانات کے باوجود بوائز مڈل سکول بوکڑہ منڈہول کو ہائی کا درجہ نہ مل سکا
کرنل ریٹائرڈ محمد معروف کا کہنا تھا کہ ہے زندگی کا مقصد غریبوں کے کام آنا ہے۔انھوں نے مزید کہاکہ ہمارے دین نے یہ سبق دیا ہے ا ور یہ ہماری معاشرتی اقدار بھی ہیں کہ اس خوشی کے موقع پر اپنے اردگرد رہنے والے غریبوں کا خیال رکھیں۔
غریب کے بھی جذبات اور احساسات ہوتے ہیں انکی بھی خواہش ہوتی ہے انکے بچے نئے کپڑے پہنیں اور اچھے اچھے کھانے کھائیں۔ ہمیں ان باتوں کا خیال کرنا چاہیے اور غریبوں کی بڑھ چڑھ کر مدد کرنی چاہیے۔




