کالعدم ایکشن کمیٹی کی انتشاری سیاست ختم، ساتھی بھی چھوڑگئے،غریدہ فاروقی

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے کہا کہ آزاد کشمیر میں دنگا فساد، جتھوں اور انتشار کی سیاست کی اب کوئی گنجائش باقی نہیں رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام امن پسند ،دہشتگردی سے دور ہوگئے اور خطے میں امن و استحکام کے خواہاں ہیں۔

راولاکوٹ کے علاوہ دیگر شہروں میں امن بحال ہوچکا ہے ،تمام دیگر شہروں میں کاروبار اور مارکیٹیں کھل چکی ہیں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وفاقی حکومت کا فیول ریلیف اسکیم کا دائرہ کار وسیع کرنے پرغور

غریدہ فاروقی کا کہنا تھا کہ نام نہاد ایکشن کمیٹی کو کشمیری عوام مسترد کر چکے اور اس کے مکمل خاتمے کا وقت قریب آ چکا ہے۔

غریدہ فاروقی نے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کالعدم ایکشن کمیٹی کے اپنے ساتھی بھی اس کا ساتھ چھوڑ چکے ہیں جبکہ باقی ماندہ چند افراد کی کوئی سیاسی حیثیت یا اہمیت نہیں رہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایکشن کمیٹی سے علیحدگی اختیار کرنیوالے افراد اب پاکستان اور ریاست آزاد جموں و کشمیر کے ساتھ کھڑے ہو چکے ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:حکومت کا استعمال شدہ گاڑیوں کی امپورٹ پر عمر کی حد ختم کرنے کا اعلان

غریدہ فاروقی کے مطابق آزاد کشمیر کے عوام انتشار اور تصادم کے بجائے امن، استحکام اور ریاست کے ساتھ تعاون کے خواہاں ہیں۔