جدہ (کشمیر ڈیجیٹل)سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آگیا ،کل بروز اتوارعید ہوگی۔سعودی عرب میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مکہ، مدینہ، تبوک اور دمام سمیت 10سے زائد مقامات پر رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے۔
سعودی سپریم کورٹ نے بھی عوام سے آج شوال کا چاند دیکھنے کی اپیل کی تھی۔مملکت میں چاند نظر آگیا جس کے بعد عید الفطر کل ہوگی۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سدیر میں چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مکہ، مدینہ، دمام سمیت 10 مقامات پر ہوا۔
سعودی سپریم کورٹ نے عوام سے شوال کا چاند دیکھنے کی اپیل کی تھی۔سعودی سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ ملکی و غیرملکی شہری بھی چاند کی گواہی دے سکتے ہیں، علاوہ ازیں انڈونیشیا، ملائیشیا اور آسٹریلیا چاند نظر نہیں آیا ہے لہٰذا عیدالفطر 31 مارچ بروز پیر کو ہوگی۔
بھارت
فلکیاتی تجزیوں کے مطابق 30 مارچ 2025 کو چاند نظر آنے کا امکان ہے جس کی بنیاد پر عید الفطر 31 مارچ 2025 بروز پیر کو منائی جائے گی۔
تاہم حتمی تاریخ کا اعلان بھارت کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی چاند کی رویت کی تصدیق کے بعد کرے گی۔
آزادکابینہ نے آزادکشمیر رینجرز کے نام سے نئی فورس کے قیام کی منظوری دیدی