مظفر آباد، خاتون نے ہارن بجانے پر بدتہذیبی کی،متاثرہ فیملی کاموقف،معاف بھی کردیا

مظفرآباد: ریاستی دارالحکومت مظفر آباد میں مہران کار پر لاتیں مارنے، گالم گلوچ کاواقعہ صرف ہرن بجانے پر ہوا، متاثرہ فیملی نے دل بڑا کرتے ہوئے خاتون کو معاف کردیا۔

میونسپل کارپوریشن مظفر آباد کی کونسلر شبانہ عزیز عباسی جو کار میں موجود تھیںنے کہا ہے کہ بدقسمتی میں جوواقعہ ہوا میں اسی گاڑی میں تھی۔

ویڈیو پیغام میں کونسلر شبانہ عزیز عباسی نے کہا کہ ہم افطاری سے واپس آرہے تھے جس پر خاتون آگ بگولہ ہوئی اور خاتون گاڑی سے باہر آگئی اورکہنی لگی تم کون ہوتے ہو ہارن بجانے والے ۔

واقعہ کے دوران میں اور میرابیٹا گاڑی سے باہر نہیں آئے کیونکہ اسکی حالت مجھے ٹھیک نہیں لگ رہی تھی ، ہم نے خاتون کو جانے دیا کیونکہ ہم ہوش وحواس میں نہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ جب ہم پولیس کے پاس پہنچے تو پولیس کو پہلے سے واقعہ کا علم تھا، پولیس نے گھنٹے کے اندرگاڑی ٹریس کی اور خاتون کو تھانے میں بلایا جہاں اس نے مجھ سے اور میرے بیٹے سے معافی مانگی۔

شبانہ عزیز عباسی نے کہا کہ پولیس نے بھرپور تعاون کیا اور کونسلر زنے بھی بھرپور تعاون کیا ان سب کی درخواست پر ہی میں نے خاتون کو اللہ کی رضا کی خاطر معاف کردیا۔

انہوں نے کہا کہ خاتون نے خاندان نے بھی مجھ سے معافی مانگی لیکن ایسے عناصر جب مظفر آبا د آئین تو ہمارے کلچر کا خیال ضرور رکھیں

یاد رہے کہ گزشتہ رات مظفرآباد میں خاتون کی مہران گاڑی پر لاتیں برسانے اورگالم گلوچ کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: گاڑی ٹکرانے پر امیر زادی آپے سے باہر، مہران کارپرلاتیں برسادیں ،ڈرائیور کو گالم گلوچ

Scroll to Top