میرپور پولیس کا ملازم کو 2دکانداروں کو ایک لاکھ کا چونا لگا گیا، ایس پی کا نوٹس

 میرپور:میرپور پولیس کا ملازم کو 2دکانداروں کو ایک لاکھ روپے کا چونا لگا گیا، ایس پی کا نوٹس، ملوث اہلکار کو مقدمہ درج کرکے گرفتار کرنیکا حکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق میرپور پولیس کے ملازم نے گزشتہ روز فاضل چوک میں کریانہ سٹور سے 50 ہزار روپے اپنے ایزی پیسہ اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کروائے اور رفو چکر ہو گیا۔

دوسری نوسر بازی اسی روڈ پر مرزا عبدالقیوم سکول کے نزدیک ایک اور دکاندار سے کی اور وہاں سے بھی 50 ہزار اپنے ایزی پیسہ اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کروائے۔

دکاندار نے جب 50 ہزار روپے کا مطالبہ کیا تو پولیس ملازم نے کہا کہ تھوڑا ٹائم دیں، پیسے آپ کو مل جاتے ہیں، تین چار گھنٹے گزرنے کے باوجود بھی دونوں دکانداروں کو پیسے واپس نہ مل سکے۔

دونوں دکانداروں نے پولیس ملازم کو بٹھا لیا اور کہا کہ پیسے دیں اور جائیں جس پر ایس پی میرپور خاور علی شوکت کو واقعہ کی اطلاع ملی تو انہوں نے فوری نوٹس لیا ۔

ایس ایس پی خاور علی شوکت نےملوث اہلکار کیخلاف مقدمہ درج کرنے اور گرفتاری کے احکامات جاری کر دئیے۔

Scroll to Top