ہونہار طالبہ ایمن اعجاز کا اعزاز،گولڈ میڈل،لیپ ٹاپ، اڑھائی لاکھ کا چیک مل گیا

گڑھی دوپٹہ(کشمیر ڈیجیٹل) ریڈ فاؤنڈیشن سائنس کالج گڑھی دوپٹہ میں میٹرک امتحانات میں تیسری پوزیشن حاصل کرنیوالی ہونہار طالبہ ایمن اعجاز کے اعزاز میں پروقار تقریب منعقد ہوئی۔

ریجنل منیجر ریڈ فاؤنڈیشن مظفرآباد عثمان بارانی، ڈپٹی منیجر شیخ مظہر، زاہد اقبال، سمیع اللہ، ناصر علی ناز اور قاضی حسنین سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

اس موقع پر نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنے والی طالبات کی تعلیمی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:51کروڑ 25لاکھ روپے کے ترقیاتی منصوبے، ممبران اسمبلی سے تجاویز طلب

میرپور تعلیمی بورڈ کے میٹرک امتحانات میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ ایمن اعجاز کو اڑھائی لاکھ روپے کا چیک، ایک لیپ ٹاپ اور گولڈ میڈل پیش کیا گیا۔

اس کے علاوہ بورڈ میں چھٹی پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ مشکوة لون اور چودھویں پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ عدن ضرار کو بھی نقد انعامات سے نوازا گیا۔

اس موقع پر نمایاں کامیابی حاصل کرنے والی طالبات کی محنت اور قابلیت کو سراہا گیا۔

طالبات کی حوصلہ افزائی کیلئے انعامات کی تقسیم کو تعلیمی میدان میں مزید کامیابیاں حاصل کرنے کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا گیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ڈائریکٹرسپیریئر کالج ناصر محمود کے وارنٹ گرفتاری جاری،طلباء کا مستقبل دائو پر

ریڈ فاؤنڈیشن سائنس کالج گڑھی دوپٹہ کی جانب سے پوزیشن ہولڈر طالبات کو اعزازات سے نوازنے کا مقصد ان کی حوصلہ افزائی ہے۔

مقررین کا کہنا تھا کہ اس تقریب سے دیگر طلبہ و طالبات کو محنت، لگن اور مستقل مزاجی کے ساتھ تعلیم حاصل کرنے کی ترغیب دینا ہے۔

مقررین نے مزید کہا کہ ریڈفائونڈیشن کی طالبات کی کامیابیوں سے ادارے اور ان کے والدین کا نام بھی روشن ہوا۔