منحرف ارکان کی پی ٹی آئی میں واپسی نا ممکن، ہمیں الیکٹیبلز کی ضرورت نہیں، خواجہ فاروق

مظفر آباد:پی ٹی آئی کے سینئر رہنما،اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق احمد نے کہا ہے کہ فاروڈ بلاک جوائن کرنیوالے تحریک انصاف ایم ایل ایز کی واپسی ممکن ہے نہ ہی ہمیں الیکٹیبلز کی ضرورت ہے۔

خواجہ فاروق نے کشمیر ڈیجیٹل کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ8 فروری کے الیکشن میں بھی کسی الیکٹیبلز کی ضروت نہیں پڑی، ہم نے 180سیٹیں جیتیں تھیں۔

انہوں نے کہا کہ اب لوگ باشعور ہوچکے،وہ کھوٹے کھرے کی پہچان رکھتے ہیں۔ایکشن کمیٹی تاجروں کی تنظیم ، وہ سیاست میں آئیں ہم ویلکم کرینگے، وہ آزاد بھی الیکشن لڑ سکتے ہیں

انہوں نے کہا کہ ہم نے 5سال کی پالیسی پر کام کررہے تھے، عوامی وعدے پورے کرنے پر کام شروع کردیا تھا اچانک حکومت ختم کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ہائوسنگ سوسائٹیوں میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات خواجہ فاروق نے رکوائیں، سابق چیئرمین ایم ڈی اے اظہر گیلانی کا انکشاف

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ میں نے کوشش تھی کہ دریائے نیلم اور دریائے جہلم پر زیادہ سے زیادہ پل بنائے جائیں،رشید آباد مانکپیاں میں پل شروع کرایا جس کا ایک پایہ بنا ، حکومت ختم ہونے پر کام شروع نہیں ہوسکا۔

ٹاہلی منڈی سے لوئر پلیٹ پل بھی بنوا رہا تھا،مظفر آبا د میں سب سے بڑا مسئلہ ٹریفک اور پارکنگ کا ہے، بائی پاس روڈ، سی ایم ایچ روڈ جہاں بھی پلازے بنے کسی میں پارکنگ نہیں ہے

انہوں نے کہا کہ کھیل کے میدانوں کی کمی ہے،خواتین کیلئے گرائونڈ بنانا چاہتا ہوں،شکر ہے کہ نیلم پارک میڈیا اور لوگوں کے آواز اٹھانے پر بچ گیا۔

پلازوں کو پارکنگ بنانے کا پابند کیا جائے، یہ صورتحال رہی تو حالات بدتر ہو جائیں گے،میں اسمبلی کے فورم پر آواز اٹھائوں گا

یہ بھی پڑھیں : عوامی ایکشن کمیٹی سیاست میں آئے، پارٹی رجسٹر کروا کر انتخابات لڑے: اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق

انہوں نے کہا کہ میں نے نلوچھی میں گرائونڈ قبضہ گروپوں سے آزاد کرایا،اسمبلی اجلاس ہو ہی نہیں ہورہا، جب میں نے ریکوزیشن پر دستخط کرانے کی کوشش کی تو 8سے زیادہ لوگوں کے دستخط نہیں کراسکا۔

انتظامیہ مہنگائی کنٹرول نہیں کرسکی، دکانیں بند کرنے سے مہنگائی کنٹرول نہیں ہوتی، انتظامیہ کوئی کام نہیں کررہی ہے۔

ایم ایل اے کے پاس 3 فورم ہوتے ہیں، اسمبلی،الیکٹرانک میڈیا اور پرنٹ میڈیا اور جلسے جلوس مظاہرے کرنا ہوتا ہے ، میں کردارا دا کررہا ہوں۔

Scroll to Top