آزادکشمیر، شب قدر پر روح پرور اجتماعات، ملکی سلامتی ، کشمیر کی آزادی کیلئے دعائیں

مظفرآباد:ملک بھر کی طرح آزاد کشمیر میں بھی شب قدرانتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی ۔شب قدر کی مناسبت سے ریاست بھر کی چھوٹی بڑی مساجد میں خصوصی اجتماعات کا انعقادہوا۔

بیشتر مساجد میں نماز تروایح میں قرآن کریم تکمیل تراویح پڑھانے والے حفاظ کی دستاربندی، تحائف کی تقسیم کی گئی، مظفرآباد کی جامع مسجد خادم الحرمین الشریفین میں شب بیداری کا اجتماع ہوا۔

جامع مسجد خادم الحرمین الشریفین میں حفاظ کرام میں تحائف بھی تقسیم کیے گئے۔جامع مسجد خادم الحرمین الشریفین میں ملکی سلامتی، ترقی و خوشحالی اور کشمیر کی آزادی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

راولاکوٹ ، باغ، میرپور، کوٹلی، بھمبر، نیلم سمیت دیگر اضلاع میںبھی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔لمائے کرام نے اپنے خطبات میں شب قدر کی فضیلت پر روشنی ڈالی۔

روحانی اجتماع میں لوگوں نے اللہ تعالیٰ کے حضور گڑگڑا کر گناہوں ں سے مغفرت طلب کی۔

واضح رہے کہ طاق راتوں کی تعداد 5 ہے جن میں سے کوئی بھی رات لیلۃ القدر ہوسکتی ہے اور اس شب کو تلاش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ لیلۃ القدر میں عبادت کا ثواب ہزار راتوں سے بہتر ہوتا ہے۔

مساجد اور گھروں میں خصوصی طور پر محافل شبینہ بھی سجائی گئیں اور ملک کی مختلف مساجد میں صلاۃ التسبیح کا اہتمام بھی کیا گیا۔

اس موقع پر مساجد کو رنگ برنگی برقی قمقموں سے بھی سجایا گیا۔

 

 

Scroll to Top