ہائیکورٹ:آسامیاں،تعلیمی پیکیج کیس،حکومتی یقین دھانی پردرخواستیں نمٹا دیں

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل) ہائی کورٹ آزاد جموں و کشمیر نے تعلیمی پیکج 2026ء نئے قائم شدہ اور اپ گریڈ ہونیوالے تعلیمی اداروں نیز آسامیوں کی منتقلی اور نیشنلائزیشن کے حوالے سے دائر جملہ مقدمات پر اہم فیصلہ سناتے ہوئے تمام کیسز نمٹا دیئے۔

تفصیلات کے مطابق سابق حکومت نے تعلیمی پیکیج کے تحت ریاست بھر میں سینکڑوں تعلیمی اداروں کی اپ گریڈیشن اور ہزاروں نئی آسامیوں کی تخلیق کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جسے موجودہ حکومت نے کالعدم یا منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:26ویں آئینی ترمیم کی حمایت: ریاض ملک کی فضل الرحمن سے 5ارب روپےاورجائیدادوں کی ڈیل کا انکشاف

نئی بننے والی حکومت کے اس اقدام کیخلاف متاثرہ فریقین نے ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا جس پر عدالت عالیہ نے ابتدائی طور پر حکم امتناعی جاری کر رکھا تھا۔

بعد ازاں حکومت کی جانب سے یقین دہانی کرائے جانے پر عدالت نے حکم امتناعی واپس لے لیا تھا۔

آج ہونیوالی سماعت کے دوران عدالت نے حکومت کی اس یقین دہانی کے بعد کہ نیشنلائزیشن، آسامیوں کی منتقلی اور دیگر معاملات پر ازسرنو نظرثانی کی جائے گی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کوہالہ انٹری پوائنٹس پر بڑی کارروائی،دیودار کے سلیپرز برآمد، ہائی ایس ضبط

تمام متعلقہ درخواستیں اور مقدمات نمٹادیئے ۔ عدالتی فیصلے کے تحت آسامیوں اور اداروں کی یکسوئی کا معاملہ کابینہ کے پہلے اجلاس میں قائم کی گئی اعلیٰ سطحی کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا ۔

جس کی سربراہی وزیر جنگلات کرنل (ر) وقار احمد محمود کر رہے ہیں۔ یہ کمیٹی تعلیمی پیکیج کے تمام التوا شدہ اور متنازع امور کا جائزہ لے کر حتمی فیصلہ کرے گی۔