جموں و کشمیر پیپلز پارٹی پارلیمانی بورڈ کا اہم اجلاس؛ امیدواروں سے10جون تک درخواستیں طلب

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) جموں کشمیر پیپلز پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کا ایک اہم ترین اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس کی صدارت بورڈ کے چیئرمین شیخ فضل کریم نے کی۔

اجلاس میں سیکرٹری پارلیمانی بورڈ خواجہ سجاد احمد ایڈووکیٹ سمیت بورڈ کے معزز ممبران عامر ساحل، سید آصف گیلانی اورسردار یاسین زیب نے شرکت کی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ایراسمس منڈس اسکالرشپ:پاکستانی طلباء کا بڑا اعزاز، 135 ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا

اجلاس میں آئندہ انتخابات کی حکمت عملی اور پارلیمانی بورڈ انتخابی دورے کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔

پارلیمانی بورڈ کے فیصلے کے مطابق انتخابات میں حصہ لینے کے خواہشمند امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں۔ درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 10 جون 2026 مقرر کی گئی ہے۔

امیدواروں کے لیے درخواست فیس 20,000 روپے (بیس ہزار روپے) طے کی گئی ہے۔ فیس جماعت کے اکاوئنٹ میں جمع کروانی ہو گی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سردار عتیق کا طوفانی دورہ باغ، جے یوآئی کی اہم شخصیات مسلم کانفرنس میں شامل

تمام خواہشمند امیدوار اپنی درخواستیں براہِ راست سیکرٹری پارلیمانی بورڈ و ممبران بورڈ کے پاس جمع کرا سکتے ہیں۔

درخواست کے ساتھ امیدوار کا شناختی کارڈ (سی این آئی سی)، دو عدد پاسپورٹ سائز تصاویر اور فیس کی رسید منسلک کرنا لازمی ہوگا۔