واٹس ایپ میں لوکیشن شیئرنگ فیچر کو مزید آسان اور بہتر بنا دیا گیا

سوشل میڈیا اور میسجنگ کی عالمی پلیٹ فارم واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی سہولت کے لیے لوکیشن شیئرنگ کے عمل کو مزید آسان بنانے پر کام شروع کر دیا ہے۔ اگر آپ کسی سے واٹس ایپ پر پوچھیں کہ وہ کہاں موجود ہے، تو عموماً اس کا طریقہ کار کچھ دشوار ہوتا تھا، تاہم اب واٹس ایپ اس عمل کو مختصر اور تیز ترین بنانے جا رہا ہے۔

اینڈرائیڈ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کے نئے بیٹا (Beta) ورژن میں ‘ریکوئسٹ لوکیشن’ نامی ایک نیا اور انتہائی مفید فیچر دیکھا گیا ہے۔ یہ نیا آپشن صارفین کو سینڈ لوکیشن کی اسکرین کے اندر ہی میسر ہوگا، جہاں سے پہلے صرف لائیو یا کرنٹ لوکیشن بھیجی جاتی تھی۔

ریکوئسٹ لوکیشن کا طریقہ کار:

سابقہ اور پرانے آپشنز کے ذریعے صارفین صرف اپنی موجودہ لوکیشن دوسرے افراد کے ساتھ شیئر کر سکتے تھے، مگر نئے ‘لوکیشن ریکوئسٹ’ بٹن پر کلک کر کے آپ براہِ راست کسی سے بھی اس کی لوکیشن مانگ سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پرانے اینڈرائڈ اور آئی فونز پر واٹس ایپ سروس بند کرنے کا فیصلہ

جب کوئی صارف ریکوئسٹ لوکیشن پر کلک کرے گا تو چیٹ میں ایک باقاعدہ لوکیشن ریکوئسٹ کارڈ سینڈ ہو جائے گا۔ اس فیچر کے بعد صارفین کو علیحدہ سے “سینڈ می یور لوکیشن” ٹائپ کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی، بلکہ ایک مخصوص اور نمایاں کارڈ چیٹ ونڈو میں شو ہوگا۔

آئی میسج سے ملتا جلتا فیچر:

رپورٹ کے مطابق اس لوکیشن ریکوئسٹ کارڈ پر کلک کرتے ہی دوسرا فرد خود یہ تعین کر سکے گا کہ وہ آپ کے ساتھ اپنی لائیو لوکیشن شیئر کرنا چاہتا ہے یا موجودہ کرنٹ لوکیشن۔

واٹس ایپ کا یہ نیا فیچر آئی فونز کے ‘آئی میسج’ (iMessage) سے کافی حد تک ملتا جلتا ہے، جس میں صارفین لوکیشن مینیو اوپن کر کے لوکیشن مانگنے کا آپشن منتخب کرتے ہیں۔ فی الوقت اس فیچر پر کام جاری ہے اور اسے بہت جلد تمام صارفین کے لیے پیش کیے جانے کی توقع ہے۔

مزید پڑھیں: واٹس ایپ میں بچوں کے تحفظ کے لیے نئے پیرنٹل ٹولز کا اضافہ