حریت رہنما محمد اختر قریشی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ اسلام دشمن اور پاکستان دشمن قوتوں کوسب سے زیادہ مسئلہ پاک فوج اور عسکری قوت سے ہے،جب بھی وہ پروپیگنڈا کرتے ہیں،پاک فوج ، عسکری قوت اور ایٹمی پروگرام کو نشانہ بناتے ہیں۔
محمد اخترقریشی ایڈووکیٹ نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ ہم فضل الرحمان کو بتانا چاہتے ہیں پاک فوج ہماری ریڈلائن ہے اور پاک فوج کیخلاف بیان بازی پر فضل الرحمان پر معافی مانگیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاک فوج رشک افلاک ،فضل الرحمان کا ہر چوک ، چوراہے پر محاسبہ ہوگا، ملک حبیب
انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان پاک فوج کیخلاف بیان پر معافی مانگیں ، ہمیں ہرچیز قبول ہے لیکن پاکستان ، پاک فوج اور ایٹمی پروگرام کیخلاف کوئی بات قبول نہیں کی جائیگی۔
فضل الرحمان کو معلوم ہونا چاہیے پاک فوج کی وجہ سےہی ملک محفوظ ہے،فیاض حیدر نوابی
سپریم کورٹ آزادکشمیر کے وکیل فیاض حیدر نوابی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ہم فضل الرحمان کو اس بات کو اندازہ ہونا چاہیے کہ پاک فوج عوام کی ریڈلائن ہے۔
اپنے ویڈیو بیان میں فیاض حیدر نوابی ایڈووکیٹ نے کہا کہ فضل الرحمان کو اس بات کا اندازہ ہونا چاہئے کہ پاک فوج کی وجہ سے ہی پاکستان محفوظ ہے، ریاست پاکستان کی شان پاک فوج نے ہی بڑھائی ہے، میں فضل الرحمان کے بیان کی بھرپور مذمت کرتا ہوں۔
فضل الرحمان اپنی سیاست سیاستدانوں تک ہی محدود رکھیں، راجہ تسلیم انجم کاانتباہ
استحکام پاکستان پارٹی کے ایل اے 3میرپور سے سابق امیدوار اسمبلی راجہ تسلیم انجم کہا ہے کہ فضل الرحمان سینئر سیاستدان ہیں اور انہیں ایسے بیانات سے گریز کرناچاہیے ۔
ویڈیو بیان میں راجہ تسلیم انجم نے کہا کہ میں فضل الرحمان کو کہنا چاہتا ہوں کہ سیاستدانوں کی غلطیوں اور کوتاہیوں کو سیاستدانوں تک ہی رہنا چاہیے اور اس وقت کشمیر، افغانستان کے باردڑ کے جو حالات ہیں ان میں پاک فوج کا بھرپور ساتھ دینا چاہیے ۔
راجہ تسلیم انجم نے کہا کہ پاک فوج ہماری آن ہے، ہماری شان ہے اور ہم ہرحال میںپاک فوج کیساتھ کھڑے ہیں۔
فیلڈ مارشل کی قیادت میں پاکستان کا وقار دنیا بھر میں بلند ہوا ،دانیال خادم ایڈووکیٹ
آزادکشمیر ہائیکورٹ کے وکیل دانیال خادم ایڈووکیٹ نے کہا کہ فضل الرحمان کے بیان کی بطور کشمیری بھرپور الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔
اپنے ویڈیو بیان میں دانیال خادم ایڈووکیٹ نے کہا کہ پاک فوج دہشتگردی کیخلاف جنگ میں قربانیاں پیش کررہی ہے۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کا وقار دنیا بھر میں بلند ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:فضل الرحمان یاد رکھیں ہم پاک فوج کیلئے اپنی جانیں دے سکتے ہیں، چوہدری منیرکا انتباہ
انہوں نے کہا کہ 1947سے اب تک پاک فوج نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں ، میں افواج پاکستان کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔




