گرین بسیں سڑکوں پر نہ چل سکیں، اربوں روپے کا منصوبہ ضائع ہونے کا خدشہ

میرپور(کشمیر ڈیجیٹل)حکومتِ پاکستان کی جانب سے آزاد کشمیر حکومت کو فراہم کی جانے والی گرین بسز تاحال سڑکوں پر رواں دواں نہ ہو سکیں۔

حکومت کی نااہلی کے  باعث اربوں روپے مالیت کے اس منصوبے کے ضائع ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:افتخار گیلانی کا نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع بڑھانے کا اعلان

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر یہ بسز عوامی سہولت کے لیے فراہم کی گئی ہیں تو انہیں فوری طور پر سڑکوں پر چلایا جائے، تاکہ شہریوں کو معیاری اور سستی سفری سہولیات میسر آ سکیں۔

شہریوں نے سوال اٹھایا ہے کہ جب عوام کو سفری سہولیات کی ضرورت ہے تو گرین بسز کو استعمال میں کیوں نہیں لایا جا رہا؟

مزید یہ بھی پڑھیں:ایڈہاک ملازمین کے کیس کا جلد فیصلہ کیا جائے:سپریم کورٹ کی ہائیکورٹ کو ہدایت

دوسری جانب ڈرائیورز کی جانب سے بغیر ڈیوٹی کے تنخواہیں وصول کئے جانے پر بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

عوامی حلقوں نے حکومتِ آزاد کشمیر اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ گرین بسز کو فوری طور پر فعال بنایا جائے، ان کے روٹس اور آپریشنل شیڈول کا اعلان کیا جائے۔۔

سرکاری وسائل کے مؤثر استعمال کو یقینی بنایا جائے، تاکہ عوام کو سہولت ملے اور قومی وسائل ضائع ہونے سے بچ سکیں۔