جاگراں ہائیڈل پاور پراجیکٹ کی بروقت تکمیل یقینی بنائیں گے : راجہ ثاقب مجید

 نیلم(راجہ ساجد) وزیرتوانائی و آبی وسائل راجہ ثاقب مجید نے ہائیڈل پاور پراجیکٹ جاگراں فیز-ii  میں تاخیر،بروقت تکمیل کیلئے حائل رکاوٹوں کی نشاندہی اور ان کے حل کے حوالے سے کٹن کالونی میں جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔

 وزیر توانائی و آبی وسائل کومینجنگ ڈائریکٹر پی ڈی او آزاد کشمیر، چیف انجینئر/پراجیکٹ ڈائریکٹر جاگراں فیز- ii نے منصوبے کے مکمل کردہ  تعمیراتی کام اور باقی ماندہ کام سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وزیر توانائی راجہ ثاقب مجید دو روزہ دورے پر وادی نیلم پہنچ گئے

 وزیر توانائی و آبی وسائل نے  منصوبے کے باقی مانندہ کام کو فوری طور  پر دوبارہ شروع کرنے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز سے تجاویز لیں۔

 اجلاس میں وزیر توانائی و آبی وسائل راجہ ثاقب مجید نے منصوبے کے باقی مانندہ الیکٹریکل اور مکینیکل ورک کی تکمیل کیلئے تجاویز پر غورکرنے کے بعدجاگراں ہائیڈل پاور پراجیکٹ فیز-ii کے باقی مانندہ کام شروع کرنے کیلئےپی ڈی او حکام، JVکنٹرکٹرز کے نمائندوں و دیگر سٹیک ہولڈرز کو بہتر رابطہ کاری کے ساتھ منصوبے پر دوبارہ کام شروع کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کی ہدایت کی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:حلقہ کھاوڑہ میں ترقیاتی کاموں کا آغاز، وزیرِ برقیات راجہ ثاقب مجید کی ہدایت پر نیا ٹرانسفارمر نصب

اس موقع پر وزیر برقیات، توانائی و آبی وسائل نے کہاکہ جاگراں ہائیڈل پاور پراجیکٹ  فیز-iiکی بروقت تکمیل نہ ہوناافسوسناک ہے، جاگراں ہائیڈل پاور پراجیکٹ کی بروقت تکمیل سے آزاد کشمیر کی خوشحالی وابستہ ہے منصوبے کی تکمیل کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے۔