میرپور (کشمیر ڈیجیٹل)ایسوسی ایشن آف انٹرنیشنل لائرز( AIL Global)کے صدر سعید احمد ہاشمی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق دانیال خادم کو سال 2026 کیلئے ایسوسی ایشن کے میرپور ڈویژن، آزاد جموں و کشمیر چیپٹر کا جوائنٹ سیکرٹری مقرر کر دیا گیا ہے ۔
ایسوسی ایشن کی قیادت نے دانیال خادم کو اس منصب سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے اور اس اُمید کا اظہار کیا ہے کہ وہ اپنی قابلیت، دیانت اور ویژن کے ساتھ اس ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھاتے ہوئے ایسوسی ایشن کے مقاصد کے فروغ میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ حلقہ احباب اور قانون دانوں کی طرف سے بھی دانیال خادم کو اس اہم تقرری پر مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:میرپور پولیس کا بڑا کارنامہ، 3 ارب سے زائد کی ریکوری، درجنوں گاڑیا ں برآمد
قیادت کی جانب سے توقع ظاہر کی گئی ہے کہ دانیال خادم ایسوسی ایشن کے اغراض و مقاصد کے فروغ، تنظیمی سرگرمیوں کو مؤثر بنانے اور قانونی برادری کے درمیان رابطوں کو مضبوط کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔
مختلف حلقوں سے وابستہ افراد نے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی ہے کہ وہ اپنی نئی ذمہ داری کو محنت، لگن اور ذمہ داری کے احساس کے ساتھ نبھائیں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:میرپور:کم عمر بچوں کے الیکٹرک اسکوٹی چلانے پر ڈپٹی کمشنر کا فوری نوٹس، اجلاس طلب
ایسوسی ایشن آف انٹرنیشنل لائرز کے میرپور ڈویژن، آزاد جموں و کشمیر چیپٹر میں جوائنٹ سیکرٹری کی حیثیت سے دانیال خادم کی تقرری کے بعد قانونی حلقوں کی نظریں ان کی آئندہ تنظیمی سرگرمیوں اور ایسوسی ایشن کے مقاصد کیلئے ان کی کاوشوں پرمرکوز رہیں گی۔




