فاریسٹ ڈپوز کا ریکارڈ کمپیوٹررائزڈ ،چیک پوسٹوں کا عملہ تبدیل کیا جائے، وزیر جنگلات

مظفرآباد:آزادکشمیر کے وزیر جنگلات، وائلڈ لائف و فشریز وقار احمد نور نے کرپشن ختم کرنے اورشفافیت کیلئے فاریسٹ ڈپوز کا تمام تر ریکارڈ کمپیوٹررائزڈ کرنے اور تمام چیک پوسٹوں پر تعینات عملے کو تبدیل کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔وزیر جنگلات نے ووڈ انڈسٹری کے مسائل حل کرانے کی بھی یقین دہانی کرا دی۔

 وزیر جنگلات، وائلڈ لائف و فشریز وقار احمد نور نے محکمہ جنگلات کے یوٹیلازیشن ڈویژن کے حوالے سے منعقدہ اہم اجلاس کی صدارت کی ۔اجلاس میں ناظم جنگلات مظفرآباد میر نصیر احمد نے یوٹی ڈویژن کے حوالے سے بریفنگ دی۔

یہ بھی پڑھیں:نیلم ویلی، محکمہ جنگلات کے ملازمین غائب،سیاسی مداخلت سے ادارہ تباہ

  اس موقع پر وزیر جنگلات نے ہدایت کی کہ آزادکشمیر بھر میں فاریسٹ ڈپو کا تمام تر ریکارڈ فوری طور پر کمپیوٹرائزڈ کیا جائے تاکہ لکڑی کی تقسیم اور خرید و فروخت میں مکمل شفافیت برقرار رہ سکے۔

انہوں نےکہا کہ فاریسٹ ڈپوز کے ذریعے مقامی آبادی کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں زیادہ سے زیادہ لکڑی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، جبکہ مقامی افراد کو درپیش مسائل کی نگرانی بھی ترجیحی بنیادوں پر کی جائے۔

 انہوں نے ہدایت کی کہ لکڑی کے ٹھیکیداروں اور ووڈ انڈسٹری ایسوسی سی ایشن کے ساتھ تمام حل طلب امور اور معاملات فوری طے کیے جائیں تاکہ لکڑی کی باقاعدہ اور بروقت نیلامی ممکن ہو سکے۔

وزیر جنگلات نے کہا کہ مقامی افراد کو حفاظتی جنگلات کے انتظام و انصرام اور فاریسٹ ایکٹ کے تحت حاصل مراعات اور حقوق کی فراہمی کو یقینی بنایا جاے آزاد کشمیر میں قائم وڈ انڈسٹریز کو دی جانے والی لکڑی کا مکمل کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ رکھنے کی ہدایت کی گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ تجارتی (کمرشل) لکڑی اور مقامی سطح پر فراہم کی جانے والی لکڑی کا تفصیلی اور سابقہ ریکارڈ مرتب کیا جائے۔

انہوں نےکہا کہ آزاد کشمیر بھر میں قائم تمام چیک پوسٹوں پر تعینات عملے کو فوری طور پر تبدیل کر کے دیانت دار اور فعال عملہ تعینات کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔محکمہ منصفات اور عدالتوں میں زیرِ التواء محکمہ جنگلات کے مقدمات کی بہترین اور بروقت قانونی پیروی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی تاکہ قانونی امور میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو۔

 انہوں نے افسران و اہلکاران پر زور دیا کہ وہ دن رات محنت کر کے محکمہ جنگلات کو ایک فعال ادارے میں تبدیل کریں اور محکمہ کے دفاتر کو ماڈل دفاتر بنائیں۔

انہوں نے رشید آباد میں قائم فارسٹ ڈویژن کے دفاتر کا معائنہ کیا اور دفاتر میں عملہ کی حاضری اور دیگر ریکارڈ کا معائنہ کیا ۔

یہ بھی پڑھیں:وزیرجنگلات کا کوٹلی کا دورہ،کام فائلوں میں نہیں زمین پرنظرآنا چاہئے،وقار احمد نور

اجلاس کے بعد وزیر جنگلات سے ووڈ انڈسٹری ایسوسی ایشن کے صدر نثار الرحمان عباسی کی صدارت میں وفد نے ملاقات کی وزیرجنگلات نے وفد کے مسائل سننے اور ان کے حل کے لئے ناظمین اعلی جنگلات کے سطی کی کمیٹی قائم کی جو ان کے تمام مسائل کو یکسو کرے گی ۔

وزیرجنگلات نے وفد کو یقین دلایا کہ حکومت ان کے مسائل کے مستقل حل کے لئے ٹھوس اقدامات آٹھاے گی ۔