نومبر کے مہینے میں طلبا اور سرکاری ملازمین کے لیے ایک ساتھ مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان بھر میں ہر سال 9 نومبر کو مصورِ پاکستان، شاعرِ مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے یومِ ولادت کی مناسبت سے باضابطہ عام تعطیل کی جاتی ہے۔ اس سال سرکاری کیلنڈر کے مطابق یومِ اقبال کی یہ عام تعطیل پیر کے روز آ رہی ہے۔ پیر کی سرکاری چھٹی سے قبل ہفتہ اور اتوار کی معمول کی ہفتہ وار تعطیلات کے باعث سرکاری ملازمین کو مسلسل تین دن کی چھٹیاں میسر آئیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ (ن) کی جماعتی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر بڑی کارروائی، 25 رہنماؤں کی بنیادی رکنیت معطل
دوسری جانب، ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں بھی 7 سے 9 نومبر تک مسلسل تعطیلات کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جس کے نتیجے میں اسکولوں، کالجوں اور جامعات کے طلبا کو بھی ایک ساتھ 3 روز کی چھٹیوں کا بہترین موقع ملے گا۔




