پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر نے جماعتی ڈسپلن اور پارٹی مفادات کی شدید خلاف ورزی پر سخت ترین تادیبی اقدام اٹھاتے ہوئے حلقہ ایل اے-15 وسطی باغ اور حلقہ ایل اے-3 میرپور سے تعلق رکھنے والے 25 اہم رہنماؤں کی بنیادی رکنیت فوری طور پر معطل کر دی ہے۔
معطل کیے جانے والے رہنماؤں میں راجہ سعید انقلابی، راجہ خورشید عالم، راجہ شیراز ایڈووکیٹ، راجہ عبدالقدیر، صوبیدار (ر) عبدالمجید خان، راجہ نور اکبر خان، راجہ محمد ریاض خان، راجہ محمد مشتاق خان، راجہ عبدالوحید خان، راجہ محمد نیاز صدیق، راجہ گل افسر خان، راجہ محمد انور خان، حاجی عبدالحکیم خان، سردار محمد صادق، راجہ افتخار احمد، قاری جان محمد، رانا عبدالستار خان، راجہ خلیق انقلابی، راجہ نثار احمد شائق، راجہ عبدالحفیظ خان، چوہدری اعجاز احمد رضا، راشد خوجہ، مزمل حسین چوہدری، نعمت شہزاد اور سہیل ملک شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور اسکول سانحہ: وزیراعظم آزاد کشمیرکا گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
یہ بڑی کارروائی صدر مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کی حتمی منظوری، مقامی تنظیموں اور متعلقہ ٹکٹ ہولڈرز کی سفارش پر عام انتخابات کے دوران پارٹی پالیسی سے انحراف کرنے کی پاداش میں عمل میں لائی گئی ہے۔ اس سلسلے میں سیکرٹری جنرل چوہدری طارق فاروق کے دستخطوں سے باضابطہ تادیبی نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔




