وادی لیپہ کے عوام کیلئے خوشخبری،ریشیاں موجی روڈ کی مرمت کیلئے36کروڑ کا ٹینڈر جاری

وادی لیپہ:وادی لیپہ کی اہم شاہراہ ریشیاںموجی روڈ کی مرمت اور بہتری کیلئے360 ملین روپے کی خطیر رقم منظور کر لی گئی ہے جس کے بعد اس منصوبے کا ٹینڈر جاری کر دیا گیا ہے۔

چیف ایگزیکٹو انجینئر پی ڈبلیو ڈی ہائی ویز ڈویژن جہلم ویلی نے ٹینڈرجاری کیا جس کے مطابق منصوبہ 24 ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔

یہ سڑک تین سال قبل تعمیر کی گئی تھی تاہم کچھ مقامات پر کام ادھورا رہ گیا تھا جبکہ گزشتہ برس شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سڑک کے کئی حصے بری طرح متاثر ہوئے تھے۔

ان نقصانات کی بحالی اور سڑک کی بہتری کیلئے ایک بڑی رقم مختص کی گئی ہےجس سے یہ روڈ مزید بہتر اور پائیدار بنے گی۔

ریشیاںموجی روڈ وادی لیپہ کیلئے مرکزی راستہ ہے اور اس کی بہتری سے نہ صرف مقامی افراد کو سفری سہولیات میں آسانی ہوگی بلکہ سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔

سیاحوںکیلئے وادی لیپہ تک پہنچنا مزید سہل اور محفوظ ہو جائے گا، جو علاقے کی معیشت پر مثبت اثر ڈالے گا۔

یہ منصوبہ وادی لیپہ کے باسیوں اور سیاحوں کیلئے ایک بڑی خوشخبری ہے جو جلد اس سڑک پر بہترین سفری سہولتوں سے مستفید ہو سکیں گے۔

 

Scroll to Top