سری لنکا نے 3 ٹی 20میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں کم بیک کرتے ہوئے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی جبکہ 3 میچوں کی سیریز پاکستان نے 1-2 سے اپنے نام کرلی۔
راولپنڈی میں کھیلےگئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
یہ بھی پڑھیں: دوسرا ٹی 20،سری لنکا کو 82رنز سے شکست، پاکستان نے سیریز جیت لی
پاکستان نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے۔
کپتان صاحبزادہ فرحان نے سیریز میں مسلسل تیسری نصف سنچری بنائی، انہوں نے47 گیندوں پر 6 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 76 رنز بنائے۔ عرفات منہاس 20 گیندوں پر 34 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
ان کے علاوہ فخر زمان نے 12، معاذ صداقت صفر، حسن نواز 16، خواجہ نافع 3 اور عمران رندھاوا 6 اور عبدالصمد 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔سری لنکا کی جانب سے داسُن شناکا نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
سری لنکن بیٹرز نے 169 رنز کے ہدف کا عمدہ انداز میں کامیاب تعاقب کیا۔ سری لنکا نے 169 رنز کا ہدف 18 ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
سری لنکن کپتان کوشال مینڈس نے 87 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، کمیندو مینڈس نے 40 رنز بنائے۔
یہ بھی پڑھیں: صاحبزادہ فرحان کی ویرات کوہلی پر سبقت، اہم تاریخی ریکارڈ اپنے نام کر لیا
پاکستان کی ٹیم میں صاحبزادہ فرحان (کپتان)، فخر زمان، معاذ صداقت، حسن نواز، عبدالصمد، خواجہ نافع، عرفات منہاس، محمد عمران، رضا اللہ، سلمان مرزا اور سفیان مقیم شامل تھے۔
سری لنکن ٹیم میں کوشل مینڈس(کپتان)، لہیرو اودارا، سِنیتھ جے وردھنے، کمیندو مینڈس، سہان آراچیگے، داسن شناکا، چامیندو وکرما سنگھے، وجے کانتھ ویاسکانتھ، ایشان ملنگا، بنورا فرنینڈو اورنووان تھشارا شامل تھے۔




