راولپنڈی(کشمیر ڈیجیٹل)پاکستان نے ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فتح 2 ای آر جدید نیویگیشن سسٹم اور جدید ترین ایویونکس ٹیکنالوجی سے لیس ہے
میزائل بلند ترین درستگی کے ساتھ اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی ایک اور بڑی کامیابی، فتح 2 میزائل کا کامیاب تجربہ
آئی ایس پی آر کے مطابق ‘فتح-2 ای آر’ اپنی بڑھائی گئی رینج کے ساتھ پاک فوج کی پہنچ اور گہرائی میں موجود اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت میں مزید اضافہ کرے گا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ آج کے تجربے کا مشاہدہ کمانڈر آرمی راکٹ فورس کمانڈ، پاک فوج کے اعلیٰ افسران اور پرعزم سائنسدانوں اور انجینئرز نے کیا ہے۔
آئی ایس پی آرکے مطابق کمانڈر آرمی راکٹ فورس کمانڈ نے سائنسدانوں اور انجینئرز کی لگن اور تکنیکی مہارت کو سراہا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب:پاکستان کا ہائپر سونک میزائل سمیش ،فتح 2 میزائل کی دھوم
صدر اور وزیراعظم، آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز اور سروسز چیفس نے ‘فتح-2ہتھیاروں کے نظام کے ‘ایکسٹینڈڈ رینج’ ورژن کے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی ہے۔




