میرپورتعلیمی بورڈ، آئی بی سی سی تصدیق کیلئے آن لائن سروس متعارف

میرپور(کشمیر ڈیجیٹل)آزاد جموں و کشمیر (AJK) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISE) میرپور نے IBCC کی تصدیق کیلئےآن لائن سروس متعارف کروادی ہے جو طلباء کو انتہائی ضروری سہولت فراہم کرتی ہے۔

تعلیمی بورڈ میرپور نے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISE) میرپور کے زیر انتظام سرٹیفکیٹس کی IBCC تصدیق آن لائن شروع ہو چکی ہے۔BISE میرپور کے بیان کے مطابق، امیدوار، امیدوار بورڈ کی ویب سائٹ ای سروسز پر اپنا رول نمبر، سال اور میٹرک انٹرمیڈیٹ کا امتحان درج کر کے بورڈ کی طرف سے جاری کردہ تصدیقی سرٹیفکیٹ حاصل کر سکتے ہیں۔

آئی بی سی سی کی تصدیق حاصل کرنے کیلئے امیدوار کو پہلے تصدیقی عمل کو مکمل کرنا ہوگا اور جمع شدہ فیس کے اصل چالان کیساتھ درخواست بورڈ کو بھیجنی ہوگی۔

قبل ازیں AJK BISE میرپور نے 2025 کے پہلے سالانہ امتحان کیلئے نویں جماعت کے طلباء کی رول نمبر سلپس کے حوالے سے تفصیلات جاری کیں۔امیدواروں کی سہولت کے لیے بورڈ نے طلبہ کو رول نمبر سلپس کو اپنی آفیشل ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے آن لائن سسٹم متعارف کروادیا گیا ہے جو 24 مارچ (پیر) سے دستیاب کرائی گئی تھی۔

بورڈ کی پریس ریلیز کے مطابق، “امیدواروں کے لیے یہ نوٹ کرنا ضروری ہے کہ انہیں درست رول نمبر سلپ کے بغیر امتحان میں شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق امتحانات 3 اپریل 2025 بروز جمعرات سے شروع ہوں گے جس کی حتمی ڈیٹ شیٹ 26 فروری 2025 کو جاری کی گئی تھی۔
عوامی ایکشن کمیٹی کا مستقبل روشن، جس جماعت کی سپورٹ کی وہی حکومت بنائے گی ، سینئر تجزیہ نگار واحد اقبال بٹ

Scroll to Top