بیرون ملک جانے کی خواہمشند لائبہ کو کیسے دھوکا دیا گیا؟

اسلام آباد میں گولڈ میڈلسٹ طالبہ کی مبینہ خودکشی کے واقعے پرپولیس تفتیش میں سنسنی خیزانکشافات سامنے آگئے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم نے لائبہ کے بیرون ملک تعلیم کی خواہش سے ناجائزہ فائدہ اٹھایا، طالبہ نے بیرون ملک تعلیم کی خواہش میں ملزم کو مختلف مواقع پربھاری رقم دی۔

پولیس کی تفتیشی ٹیموں نے ملزم کو ادائیگیوں کا بینک ریکارڈ بھی حاصل کرلیاہے جبکہ ملزم سے برآمد موبائل فون فارنزک تحقیقات کے لیے لیبارٹری بھجوادیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:’’انکل کو بوڑھا ہونے تک جیل میں رکھا جائے‘‘متاثرہ بچی کے مطالبہ پر جج نے تاریخی فیصلہ سنا دیا

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ لائبہ کا رابطہ ایک جاب انٹرویو کے دوران ملزم نعمان سے ہوا تھا جس نے طالبہ کو بیرون ملک داخلہ کرانے میں مدد کی آفرکی، رقم وصولی کے باوجود کام نہ ہونے پر والدین نےکاغذات چیک کرائےتو جعلی نکلے۔

پولیس کے مطابق رقم واپس کرنے کے مطالبے پر ملزم نے ساتھی خواتین کا سہارا بھی لیا، ملزم ساتھی لڑکی کے ذریعے یا خود لڑکی بن کرایس ایم ایس کےذریعےدھوکا دیتا رہا، ملزم نعمان اپنی فیملی سے الگ کرائےکےکمرے میں رہائش پذیرتھا۔

دوسری جانب ایف آئی آر لائبہ اعجاز کے والد کی مدیت میں 322/34 کے تحت درج کی گئی، پولیس نے لائبہ اعجاز کے والد کا بیان بھی ریکارڈ کرلیا۔

والد نے بیان دیا کہ میری بیٹی کی نعمان نامی ایجنٹ سے بلیو ایریا میں ملاقات ہوئی، اس نےخود کو اسلام آباد میں ایک اعلیٰ افسر بتایا، نعمان نےاسٹڈی ویزے پر امریکا بھجوانےکا جھانسہ دیا، ملزم نعمان نے امریکا بھجوانے کے لیے 93 لاکھ روپے طےکیے۔

والد کے مطابق ملزم کو 21 لاکھ روپے جی 10 میں نقد ادا کیے، 29 لاکھ میری بیٹی کے اکاؤنٹ سےملزم نعمان کو ٹرانسفر کیے،ملزم نےبینک اسٹیٹمنٹ کے لیے 20ہزار ڈالراکاؤنٹ میں بھجوانےکی جعلی رسیدیں دیں۔

یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر:ہزاروں طلبہ وطالبات کا مستقبل خطرے میں،فوری اقدامات کا مطالبہ

والد نے مزید بتایا کہ ملزم کےساتھ فراڈ میں عائزہ نامی لڑکی بھی شامل تھی، عائزہ میری بیٹی سے رابطہ کرکے رقم کا مطالبہ کرتی تھی،ملزم نے ہمارا فون سننا بھی چھوڑ دیا تھا،5، 6 دن میری بیٹی اسی ذہنی پریشانی میں مبتلا رہی۔