لاہور(کشمیر ڈیجیٹل) رویت ہلال کمیٹی کا اہم اجلاس ایوان اوقاف میں منعقد ہوا۔
رویت ہلال کمیٹی کا جمادی الاول کے چاند کے نظرآنے یا نہ آنے کے حوالے سے اجلاس منعقد کیا گیا ۔
رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں مولانا عبدالخبیر آزادنے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہونے پر اعلان کردیا گیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم کا بھمبر سے تاؤبٹ تک بلا تخصیص تعمیر ترقی کا اعلان
جمادی الاول کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا ایوان اوقاف میں اجلاس ہوا۔
چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے اجلاس کی صدارت کی،اجلاس میں چیئرمین متحدہ علماء بورڈ مفتی انتخاب نوری نےشرکت کی۔
مفتی عمران حنفی، علامہ افضل حیدری، محکمہ موسمیات کے نمائندے شریک ہوئے۔ شہر سمیت ملک بھر سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول کی گئیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:دھیرکوٹ: وین حادثے کا شکار، خاتون جاں بحق، 16 بچے،ڈرائیور زخمی
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نےاعلان کرتے ہوئے کہا کہ چاند نظر آ گیا ہے۔
جمادی الاول منگل کے روز ہو گی۔ مولانا عبدالخبیر آزاد نےمزید کہا کہ چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہونے پر اعلان کیا گیا۔




